وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر مون سون ایمرجنسی پلان 2025 پر عملدرآمد شروع، ڈی سی گوجرانوالہ

اتوار 29 جون 2025 17:40

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جون2025ء) گوجرانوالہ میں بارش کے بعد ضلعی انتظامیہ متحرک، نکاسی آب کا عمل تیز کردیا گیا۔واسا، میونسپل کمیٹیز کی تمام ٹیموں کو فیلڈ میں متحرک ہیں۔ ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد از خود نکاسی آب کے امور کی نگرانی کررہے ہیں ۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر مون سون ایمرجنسی پلان 2025 پر عملدرآمد شروع کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ڈسپوزل سٹیشنز پر مشینری فنگشنل کردی گئی ہے، لوڈشیڈنگ کے دوران جنریٹرز کو بروئے کار لایا جائے گا، تمام اسسٹنٹ کمشنرز فیلڈ میں متحرک ہیں ،بارش کے دوران بجلی کی تاروں اور کھمبوں سے دور رہیں اور غیر ضروری سفر سے اجتناب برتیں، محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس کے روٹس پر ترجیحی بنیادوں پر بارش کے پانی کے انخلا کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کئے ہیں،نشیبی علاقوں کی مسلسل نگرانی اور اربن فلڈنگ سے بچاؤ کے اقدامات جاری ہیں ۔پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 مکمل طور پر فعال، کسی بھی ایمرجنسی میں فوری رابطہ کریں۔والدین سے اپیل ہے کہ بچوں کو برساتی نالوں اور نہروں کے قریب نہ جانے دیں۔ضلعی ایمرجنسی آپریشن سینٹر 24 گھنٹے فعال کر دیا گیا ہے۔\378