kراوی سنہا کو را کے سربراہ کے طور پر توسیع نہیں دی گئی

اتوار 29 جون 2025 18:00

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 جون2025ء)راوی سنہا کو را کے سربراہ کے طور پر توسیع نہیں دی گئی‘مودی حکومت نے را میں قیادت کی تبدیلی کا فیصلہ کیا‘پراگ جین کو بھارت کی خفیہ ایجنسی را کا نیا سربراہ مقرر کیا گیا۔ را کی قیادت میں تبدیلی کو حکومت کی حکمت عملی کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔بھارت نے پاکستان کے ساتھ حالیہ کشیدگی کے بعد را میں تبدیلی کی۔

راوی سنہا کی مدت ختم ہونے پر مودی حکومت نے نیا سربراہ منتخب کیا۔ایک رپورٹ کے مطابق پراگ جین کا ماضی پاکستان پر مرکوز آپریشنز سے جڑا رہا ہے۔

(جاری ہے)

مودی حکومت را کی تبدیلی کے ذریعے اپنی سیاسی پوزیشن محفوظ رکھنا چاہتی ہے۔ بھارت کی اسٹرٹیجک سمت عالمی سطح سے ہٹ کر علاقائی سطح پر مرکوز ہوتی جا رہی ہے۔ پاکستان کے ساتھ حالیہ تنازع میں بھارتی خفیہ ایجنسی مؤثر کارکردگی نہیں دکھا سکی۔

حکومت پر را کی ناکامی کا دباؤ بڑھنے کے بعد نئی قیادت لائی گئی۔ پراگ جین کی تقرری کو خطے پر بڑھتی توجہ کی علامت سمجھا جا رہا ہے۔بھارتی حکومت اب علاقائی سلامتی کو عالمی حکمت عملی پر ترجیح دے رہی ہے۔ بعض تجزیہ کار راوی سنہا کی تبدیلی کو حکومتی چہرہ بچاؤ کی کوشش قرار دے رہے ہیں۔ را میں نئی تقرری بھارت کی بدلتی ہوئی خفیہ حکمت عملی کا حصہ ہے۔