پیپلزپارٹی کراچی کے سیکرٹری جنرل جاوید ناگوری کے بھائی عبداللہ ناگوری کرنٹ لگنے سے جاں بحق

بلاول بھٹوزرداری،وزیراعلیٰ سندھ ،شرجیل انعام میمن، وزیربلدیات سعیدغنی اور وزیرتوانائی سید ناصر حسین کااظہارافسوس

اتوار 29 جون 2025 20:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2025ء)کراچی کے علاقے لیاری کھڈا مارکیٹ میں پاکستان پیپلزپارٹی کراچی کے سیکرٹری جنرل اورسابق صوبائی وزیر جاوید ناگوری کے بھائی عبداللہ ناگوری کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگئے،پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری،وزیراعلیٰ سندھ سیدمراد علی شاہ، سینئروزیرشرجیل انعام میمن، وزیربلدیات سعیدغنی اور وزیرتوانائی سید ناصر حسین نے جاوید ناگوری کے بھائی کے انتقال پر افسوس کااظہارکیاہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ سندھ نے اپنے تعزیتی بیان میں کہاکہ میری دعائیں اور ہمدردیاں جاوید ناگوری کے اہلِ خانہ کے ساتھ ہیں،اللہ تعالی مرحوم عبداللہ ناگوری کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے،مراد علی شاہ نے کہاکہ اللہ تعالی پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے،آمین۔