Live Updates

وا قعہ کر بلا ہمیں با طل قوتوں کے سا منے کلمہ حق بلند کر نے کا درس دیتا ہے،سربراہ پاکستان سنی تحریک

اسرائیل وبھارت نے فلسطین ومقبوضہ کشمیر میں مظالم بند نہیں کئے تو مسلم اُمہ حسینی تلوار اٹھانے پر مجبور ہوجائیں گے ،شاداب رضا نقشبندی

اتوار 29 جون 2025 20:35

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2025ء)سربراہ پاکستان سنی تحریک محمدشاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ سیدنا امام حسین نے میدان کربلا میں ثابت قدمی کے ذریعے باطل کو شکست دے کردین اسلام کو زندہ وجاوید کیا، امام عالی مقامؓ کی سیر ت و کر دار سے امت مسلمہ کے قلو ب قیا مت تک منو ر ہو تے رہیں گے، وا قعہ کر بلا ہمیں با طل قوتوں کے سا منے کلمہ حق بلند کر نے کا درس دیتا ہے،شہداء کربلا کی قر با نی صبر و تحمل اور باطل کے سامنے ڈٹ جانے کا درس دیتی ہے، حضرت امام حسین رضی اللہ تعالی ٰ عنہ کی عظمت کے چرچے تا قیامت ہوتے رہیں گے ۔

نیو جنریشن مشن حسینیت پر گامزن ہوکر ملک کو جہالت کے اندھیروں اور عوام کے حقوق دلانے کی کاوشیں کرئے ،امام حسین ؓ نے سسکتی انسا نیت کوجبر سے نجا ت دلا کر صرا ط مستقیم کی راہ پر گا مزن رہنے کا سلیقہ سیکھا یا،انہوں نے کہا کہ مام عالی مقام حضرت امام حسین ؓ کی قربانی نے اسلام کو صبح ء قیامت تک زندہ کر دیا ہے ،باطل قوتوں کے خاتمے اور ملک کو انتہا پسندی دہشتگردی سے نجات کیلئے حسینی جذبے سے سرشار ہونا ہوگا۔

(جاری ہے)

فرسودہ نظام حکومت، سیاست،جاگیرادانہ نظام ،وڈیرہ شاہی کے خلاف علم جہاد بلند کرنے والے حسینی قافلے میں شامل ہیں نواسہ رسو ل امام حسین نے یزید کوشکست دیکر اسلام کو سر بلندکر دیا ۔شہدا ء کربلا کی یاد میں ذکر بھی عبادت ہے،آج یزیدی و فرعونی قوتوں سے ٹکرانے کیلئے مسلمانوں کو حسینی فکر کو زند ہ کرنا ہوگا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت سے جاری ایک بیان میں کیا ،محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا کہ سیدنا امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ صبرواستقامت اور برداشت کے پیکر تھے ،فلسطین وکشمیر میں اسرائیل وبھارتی ظلم وجبر کے خلاف حسینیت کے جذبے سے سرشار ہوکر کھڑا ہونا ہوگا ،اسرائیل وبھارت کے حکمران یاد رکھیں مولائے کائنات سیدنا حضرت علی شیر خدا کا قول ہے کفر کی حکومت تو چل سکتی ہے مگرظلم وجبر کی حکومت نہیں چل سکتی ، اسرائیل وبھارت نے فلسطین ومقبوضہ کشمیر میں مظالم بند نہیں کئے تو حسینی تلوار اٹھانے پر مجبور ہوجائیں گے ،انہوں نے کہا اقوام متحدہ ،اوآئی سی اسرائیل و بھارت کے فلسطین و مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں پر مظالم کا فوری نوٹس لیں ۔

Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات