Live Updates

ایرانی چیف آف اسٹاف کا فیلڈ مارشل عاصم منیرکو ٹیلی فون، حمایت پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا

اتوار 29 جون 2025 22:55

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2025ء)فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ایرانی مسلح افواج کے چیف آف سٹاف میجر جنرل عبدالرحیم موسوی نے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے اسرائیل کے خلاف جنگ میں حمایت پر پاکستان اور پاکستانی عوام کا شکریہ ادا کیا ہے۔

(جاری ہے)

ایرانی سرکاری خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق میجر جنرل عبدالرحیم موسوی نے اتوار کو چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو میں اسلام آباد کے بہادرانہ موقف کی تعریف کی۔

میجر جنرل عبدالرحیم موسوی نے فیلڈ مارشل سے گفتگو میں پاکستان اور پاکستانی عوام کا شکریہ ادا کیا کہ وہ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے مسلط کی گئی 12روزہ جارحیت کے دوران ایران کے ساتھ کھڑے رہے۔ایرانی کمانڈر نے صہیونی حکومت کی جانب سے ایرانی عوام کے خلاف بلا اشتعال جارحیت کے جواب میں پاکستانی عوام کے جرتمندانہ موقف کا بھی شکریہ ادا کیا۔
Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات