Live Updates

اقوامِ متحدہ جنگ کے لیے اسرائیل اور امریکا کی ذمہ داری تسلیم کرے ، ایران

پیر 30 جون 2025 08:40

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جون2025ء) اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے نام شائع شدہ خط میں ایران نے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل اور امریکہ کو ان کی حالیہ 12 روزہ جنگ کا ذمہ دار تسلیم کرے۔

(جاری ہے)

العربیہ کے مطابق ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے انتونیو گوتریش کے نام خط میں کہا کہ ہم باضابطہ طور پر درخواست کرتے ہیں کہ سلامتی کونسل اسرائیلی حکومت اور امریکا کو جارحیت کا آغاز کرنے والوں کے طور پر تسلیم کرے اور تلافی اور معاوضے کی ادائیگی سمیت ان کی ذمہ داری کا اعتراف کرے۔

Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات