بھارتی فوجیوں نے راجوری میں دو کشمیری نوجوانوں کو شہید، ایک کو گرفتار کر لیا

پیر 30 جون 2025 14:30

جموں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جون2025ء)غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں ضلع راجوری میں دو کشمیری نوجوانوں کو شہید اور ایک کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوج نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے کیری میں محاصرے اورتلاشی کی ایک کارروائی کے دروان شہید اور گرفتارکیا۔بھارتی فوج کے ترجمان نے ایک میڈیا بیان میں کہا کہ کئی عسکریت پسندوں کو ماراگیا جبکہ ایک شخص کو راجوری کے علاقے کیری میں گرفتار کیا گیا۔ ترجمان نے دعویٰ کیا کہ گرفتار کیاگیاشخص ایک گائیڈ تھا۔ترجمان نے کہا کہ بھارتی فوج نے پونچھ اور راجوری اضلاع میں کنٹرول لائن پر اضافی نفری تعینات کی ہے۔