لوکل کونسلز کی مخصوص نشستوں پر ضمنی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانےکا عمل مکمل ہو چکا ہے،صوبائی الیکشن کمیشن

پیر 30 جون 2025 18:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جون2025ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق بلوچستان میں (ضلع کوئٹہ کے علاوہ) لوکل کونسلز کی مخصوص نشستوں پر ضمنی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا عمل مکمل ہو چکا ہے،صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان کے اعلامیہ کے مطابق ان نشستوں میں مجموعی طور پر خواتین کی 32 نشستوں پر 37 ، مزدور کی 15 نشستوں پر18 ، کسان کی 15 نشستوں پر13اور غیر مسلم کی 737 نشستوں پر18 کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے ۔

(جاری ہے)

کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل 30 جون سے 2 جولائی 2025 تک مکمل ہوگا جبکہ پولنگ 3 اگست 2025 کو ہوگی۔