سرکاری و غیرسرکاری ادارے دیہی علاقوں میں کاروبار ی افراد کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کریں، روبینہ کریم

پیر 30 جون 2025 18:00

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جون2025ء)یورپی یونین کے مالی تعاون سے چلنے والے گراسپ(GRASP)پرورگرام کے تحت چھوٹے اوردرمیانے درجے کے کاروبار کے فروغ کا عالمی دن بلوچستان کے دو اضلاع خضدار اور لسبیلہ میں منایا گیاخضدار میں تقریب کے مہمان خصوصی منیجر وومن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت بلوچستان روبینہ کریم تھیں جبکہ اوتھل ،لسبیلہ میں تقریب کے مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لسبیلہ سراج احمد بلوچ تھے تقریبات میں ان اضلاع کے چھوٹے اوردرمیانے درجے کے کاروباری افراد پروگرام سے مستفید ہونے والے مرد و خواتین ،پی پی اے ایف ، سمیڈا ،مالیاتی اداروں ، بینکوں ، محکمہ زراعت ،لائیو سٹاک اوردیگرسرکاری اداروںک ے نمائندوں ،میڈیا اور مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نیشرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروگرام آفیسر بی آرایس پی زبیراحمد ،ڈسٹرکٹ پروگرام کوارڈی نیٹر سیف اللہ شاہوانی اورفراز احمد نے گراسپ کے حوالے سے شرکاء کو تفصیلی بریفنگ دی اوراسکے طریقہ کار کومفصل انداز میں واضح کیا پروگرام سے مستفید ہونے والے مرد و خواتین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گراسپ پروگرام سے حاصل ہونے والے فوائد کے بارے میں تفصیل سے بتایا اوراسکے ساتھ ساتھ اس حوالے سے بی آر ایس پی اور پی پی اے ایف کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ۔

شرکاء نے کاروبار کے سلسلے میں قرضوں کے حصول کے بارے میں تفصیل سے بتایا ۔تقریب سے مہمان خصوصی روبینہ کریم اور سراج احمد بلوچ نے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کے فروغ میں بی آر ایس پی اور پی پی اے ایف کی کاوشوں کو سراہا اوراس بات پرزوردیا کہ سرکاری اور غیرسرکاری اداروں کو مربوط طریقے سے دیہی علاقوں میں کاروبار ی افراد کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنا چاہئے تاکہ یہ صوبے کی معیشت بالخصوص زراعت کی ترقی میں اپنا اہم کردارا ادا کرسکیں ۔

گراسپ پروگرام یورپی یونین کے مالی تعاون سے انٹرنیشنل ٹریڈ سینٹر کی جانب سے ایف اے او ،سمیڈا اور پاکستان پاورٹی ایلیویشن فنڈ کے اشتراک سے نافذالعمل ہے زرعی کاروبار کو بہتر بنانے کیلئے یہ پروگرام سندھ اور بلوچستان کے 22اضلاع میں کام کررہا ہے بلوچستان رورل سپورٹ پروگرام (بی آرایس پی )بلوچستان کے دو اضلاع خضدار اور لسبیلہ میں پاکستان پاورٹی ایلیویشن فنڈ کی معاونت سے اس پروگرام پرعملدرآمد کررہا ہے ابتک گراسپ پروگرام کے تحت بی آر ایس پی نے چھوٹے اوردرمیانے درجیة کے 38کاروباری اداروں کو 63ملین سے زائد کی میچنگ گرانٹس دی ہیں جبکہ 55ایم ایز کے مالیاتی اداروں کے ساتھ کامیاب روابط قائم کئے ہیں تاکہ یہ کاروبار میں بہتری کیلئے آسان شرائط پر قرضے حاصل کرسکیں اسکے علاوہ 105سے زائد ایم ایس ایم ایز کو مالی خواندگی اوربزنس پلان ڈویلپمنٹ ٹریننگ فراہم کی گئی ہے۔

پی پی اے ایف کے اسی ای او نادر گل اور بی آر ایس پی کے سی ای او ڈاکٹرطاہر رشید نے معاشی اورسماجی ترقی کیلئے چھوٹے اوردرمیانے درجے کے کردار کوس سراہا اور گراسپ پروگرام میں شامل تمام معاون اداروں کی کوششوں کا اعتراف کرتے ہوئے زرعی کاروبار کو مزید مستحکم کرنے اور پائیدار تجارتک کو فروغ دینے کیلئے گراسپ پروگرام پر بھر پور اعتمادکا اظہارکیا۔