موٹر سائیکل سمیت گاڑیوں پر "اجرک نمبر پلیٹ" کے نام پر خطیر رقم کی وصولی ظلم ہے،مسلم لیگ(ق)

حکومت سندھ فی الفور ایسے کسی بھی قانون کو ختم کرے کیونکہ قانون کسی زبان و ثقافت کے طابع نہیں ہوتا،صادق شیخ

پیر 30 جون 2025 18:35

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جون2025ء)پاکستان مسلم لیگ ق سندھ کے سیکرٹری اطلاعات محمد صادق شیخ نے کہا ہے کہ صوبہ سندھ صرف کراچی میں غریب کی سواری موٹر سائیکل سمیت گاڑیوں پر "اجرک نمبر پلیٹ" کے نام پر خطیر رقم کی وصولی ظلم ہے یہ عمل اجرک جیسی مقدس ثقافت کو بدنام کرکے کرپشن کو ثقافتی تحفظ دینے کے مترادف ہے۔ حکومت سندھ فی الفور ایسے کسی بھی قانون کو ختم کرے کیونکہ قانون کسی زبان و ثقافت کے طابع نہیں ہوتا اسکو ثقافت کا نام دیکر زبان و لسان میں تقسیم نہ کیا جائے۔

(جاری ہے)

کراچی کے شہریوں سے 6 ماہ کے دوران 2 ارب 34 کروڑ سندھ حکومت نے جرمانے وصول کئے کیا حکومت بتاسکتی ہے کہ دیگر شہروں سے جرمانہ وصولی کی رقم کتنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ سندھ میں ہر جگہ پرانی نمبر پلیٹس کے ساتھ گاڑیاں رواں دواں ہیں اس پر ہی عمل کیا جائے صرف یہ قانون کراچی میں نافذ العمل ہونے سے تعصب کے خدشات پیدا ہورہے ہیں۔ ضبط شدہ گاڑیوں کو شہریوں کو واپس کی جائیں اور بے تحاشہ جرمانوں کو فوری طور پر ختم کیا جائے۔ صادق شیخ نے کہا کہ پس میں محبتوں کا غاز اور نفرتوں کو الوادع کے ذریعے قومی سوچ کو پروان چڑھانے کے اقدامات کی اشد ضرورت ہے تاکہ ملک ترقی و خوشحالی کی جانب گامژن ہو۔