
حکومت نے ایک بار پھر عوام کو لولی پاپ دکھایا،بارشوں نے حکومتی دعووں کا پول کھول دیا،ثروت اعجاز قادری
عید الضحی پر صاف کیے جانے والے نالوں کا کچرا نہ اٹھانے کی وجہ سے گندگی اور غلاظت کے ڈھیر ہر طرف نظر آرہے ہیں،چیئرمین پاکستان سنی تحریک
پیر 30 جون 2025 19:05
(جاری ہے)
ثروت اعجاز قادری نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بارش کا پانی کھڑا رہنے کی وجہ سے ٹوٹی پھوٹی سڑکیں دلدل کی صورتحال اختیار کر گئی ہیں۔
گاڑی پر سفر کرنا تو دور کی بات پیدل چلنا بھی محال ہے۔حکومت نے ایک بار پھر عوام کو لولی پاپ دکھایا ہے۔وقت سے پہلے کوئی انتظامات نہیں کیے گئے جس کی وجہ سے آج ہر کسی کو پریشانی کا سامنا ہے۔ثروت اعجاز قادری نے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ بارشوں نے حکومتی دعووں کا پول کھول دیا ہے۔عید الضحی پر صاف کیے جانے والے نالوں کا کچرا نہ اٹھانے کی وجہ سے گندگی اور غلاظت کے ڈھیر ہر طرف نظر آرہے ہیں۔وبائی امراض بھی پھیلنے کا اندیشہ بڑھ گیا ہے۔حکومت ہمیشہ عوام کے ساتھ ایسا رویہ اختیار کرتی ہے۔اندرونی علاقوں کی گلیوں کا یہ حال ہے کہ ہر طرف تالاب کا منظر نظر آرہا ہے۔شہری اپنی مدد آپ کے تحت کام کر رہے ہیں مگر متعلقہ محکمہ کے کان پر جوں تک نہیں رینگ رہی ہے۔ٹوٹی پھوٹی سڑکوں اور گڑھوں کو بھرنے کا کام بھی شہریوں نے اپنے کاندھوں پر اٹھا لیا ہے۔مزید قومی خبریں
-
پاکستانی طلبہ نے منیلا میں مصنوعی ذہانت کے بہترین استعمال پر ایوارڈ حاصل کرلیا
-
دریائے سوات، نہروں، نالوں ،جھیلوں میں عوام ،سیاحوں کے نہا نے، تیراکی ،کشتی رانی پر پابندی عائد
-
دریائے سوات واقعے کے دن موسم خراب تھا، ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوسکتا تھا، بیرسٹر سیف
-
میو ہسپتال کے وارڈز میں ایئرکنڈیشنرز بند، مریض اور تیماردار پریشانی کا شکار
-
این ڈی ایم اے کا ملک بھر میں بارش، سیلاب کے حوالے سے الرٹ جاری
-
پاکستان نے بھارتی جنگی طیارے مار گرائے تھے، بھارتی دفاعی اتاشی کا اعتراف
-
یو اے ای میں20لاکھ درہم مالیت کی جائیداد رکھنے والے پاکستانیوں کی شناخت کرلی گئی
-
سپریم کورٹ آئینی بنچ کے فیصلے کے بڑے بینفیشری مولانا فضل الرحمان ہیں، بیرسٹر سیف
-
اگلے سال ملک میں گندم اور کپاس کاشت نہیں ہوگی، کسان اتحاد کا اعلان
-
راولپنڈی میں گھر سے 5 تولے سونے کے زیورات چوری، واردات میں اپنے ہی ملوث نکلے
-
ملک بھر میں 5 جولائی تک شدید بارشوں کی پیشگوئی
-
بلوچستان کی سرزمین پر دہشتگردی کا کوئی وجود برداشت نہیں کیا جائے گا، وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.