‘پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے سینیٹر نائب صدر و ایم ایل اے چوہدری رفیق نیئر اور وزیر ٹرانسپورٹ جاوید بٹ کی فریال تالپورسے ملاقات

پیر 30 جون 2025 19:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 جون2025ء)پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے سینیٹر نائب صدر و ایم ایل اے چوہدری رفیق نیئر اور وزیر ٹرانسپورٹ جاوید بٹ نے پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و رکنِ سندھ اسمبلی فریال تالپور سے ملاقاتوں میں پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیاہے۔فریال تالپور سے پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے سینیٹر نائب صدر و ایم ایل اے چوہدری رفیق نیئر اور وزیر ٹرانسپورٹ جاوید بٹ کی ملاقات ہوئی۔

فریال تالپور سے زرداری ہاؤس کراچی میں ملاقات کے دوران چوہدری رفیق نیئر اور جاوید بٹ نے اپنے اپنے ساتھیوں اور حامیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔چوھدری رفیق نیئر اور جاوید بٹ نے صدر مملکت آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

سردار تنویر الیاس نے کہا کہ کشمیر کاز کو مضبوطی سے آگے بڑھاتے رہنے اور آزاد کشمیر کی ترقی و بہبود کا واحد سیاسی پلیٹ فارم قائدِ عوام شہید بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی پارٹی ہے، جس کی قیادت اب چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے مضبوط ہاتھوں میں ہے۔

فریال تالپور نے چوہدری رفیق نیئر اور جاوید بٹ کو ان کے ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا۔اس موقع پر آزاد کشمیر کے وزیر و پی پی پی آزاد کشمیر کے جنرل سیکرٹری فیصل ممتاز اور چوہدری محمد ریاض بھی موجود تھے۔