بلوچستان میں لوکل کونسلز کی مخصوص نشستوں پر ضمنی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا عمل مکمل

پیر 30 جون 2025 19:55

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جون2025ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق بلوچستان میں (ضلع کوئٹہ کے علاوہ) لوکل کونسلز کی مخصوص نشستوں پر ضمنی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا عمل مکمل ہو چکا ہے،جس میں مجموعی طور پر خواتین کی 32 نشستوں پر 37 ، مزدور کی 15 نشستوں پر18 ، کسان کی 15 نشستوں پر13اور غیر مسلم کی 737 نشستوں پر18 کاغذات نامزدگی جمع ہوئیں ۔

(جاری ہے)

کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل 30 جون سے 2 جولائی 2025 تک مکمل ہوگا۔ یاد رہے پولنگ 3 اگست 2025 کو ہوگی۔