الیکشن کمیشن آف پاکستان کے سینئر ڈرائیور حفیظٖ اللہ سرکاری ملازمت سے ریٹائرہوگئے

پیر 30 جون 2025 19:55

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جون2025ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان کے سینئر ڈرائیور حفیظ اللہ اپنی 40 سالہ خدمات مکمل کرنے پر سرکاری ملازمت سے ریٹائر ہو گئے۔اٴْن کے اعزاز میں ایک الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان جناب علی اصغر سیال نے ان کی خدمات کو بھرپور انداز میں سراہا اور کہا کہ حفیظ اللہ نے دیانت داری، محنت اور پیشہ ورانہ قابلیت کے ساتھ ادارے کی خدمت کی ہے۔صوبائی الیکشن کمشنر نے اٴْن کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ تقریب کے اختتام پر، صوبائی الیکشن کمشنر نے حفیظ اللہ کو پھولوں کا گلدستہ دیااور ان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔