لورالائی ، پاکستان قبائل موومنٹ بلوچستان کے دفتر کا افتتاح اور کنونشن منعقد

پیر 30 جون 2025 19:55

لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جون2025ء)لورالائی میں پاکستان قبائل موومنٹ بلوچستان کے دفتر کا افتتاح اور کنونشن منعقد ہوا جس میں مرکزی چیئرمین حاجی گل میر خان،مرکزی وائس چیئرمین الحاج عجب خان،حاجی یوسف خان،شائستہ خان،مطیع جان،بلوچستان کے صوبائی صدر سردار عبدالوحید خان،سردار تازہ گل،بمعہ دیگر کابینہ، جنوبی پنجاب کے صدر حاجی ہاشم خان،لال محمد ڈیرہ غازی خان، خان محمد رحیم یار خان، عید محمد مظفر گڑھ، عید محمد،اور ملتان کی تمام کابینہ نے اس کنونشن میں شرکت کرکے چار چاند لگا دیئے تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا تقریب میں کیک کاٹا گیا کنونشن میں پاکستان خصوصا عوام کو درپیش مشکلات اور دیگر مسائل ناروا لوڈشیڈنگ، نادار ،ہسپتال،لوکل سرٹیفکیٹ کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی اور ان کے حل کیلئے اقدامات کے حوالے سے تجاویز پیش کی گئیں۔

(جاری ہے)

تمام رہنماوں نے متفقہ طورپر معصوم بچے مصور خان کاکڑ کے ناورا شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مذمتی قرارداد پیش کی اور قاتلوں کو فوری گرفتار کرکے عبرت ناک سزا دینے کے مطالبات پیش کیے گئے، اس موقع پر صوبائی صدر نے لورالائی کی ضلعی کابینہ کا اعلان کیا ضلعی صدر کیلئے نعیم خان خلجی،نائب صدر محمد اعظم خان،جنرل سیکرٹری محمد نذیر مظلوم، نائب صدر دوئم مومن خان،ڈپٹی جنرل سیکرٹری غفار خان،جوائنٹ سیکرٹری حاجی محی الدین، سیکرٹری فنانس عندالصمد،سیکرٹری اطلاعات غلام رسول،آفس سیکرٹری میرزا ریئس،لیگل ایڈوائزر ایڈووکیٹ عبدالمالک، علمائ ونگ کے صدر بدرمنیر گنڈاپور،سپورٹس صدر حاجی ہاشم،سیکرٹری اطلاعات دوئم ملک عالم خان شامل تھے مرکزی اور صوبائی کابینہ کے ارکان نے نومنتخب ضلعی کابینہ کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ تنظیم کا پیغام گھر گھر پہچانے کیلئے دن رات ایک کر دیں گے۔

انہوں نے کامیاب کنونشن اور استقبالی ریلی کروانے پر ضلعی صدر نعیم خان خلجی اور لورالائی کے دیگر رہنماؤں کو خراج تحسین پیش کیا۔