Live Updates

ٹنڈوالہیار میں بلدیاتی ملازمین کا ملازم دشمن بجٹ کے خلاف سخت احتجاجی مظاہرہ اور ریلی

مزدور قائد سید ذوالفقارشاہ کے خلاف جھوٹی ایف آئی آر کے اندراج پر بھی احتجاج، ریلی میونسپل کمیٹی آفس ٹنڈو والہ یار سے پریس کلب تک نکالی گئی

پیر 30 جون 2025 20:05

ٹنڈووالہ یار ،کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جون2025ء)صوبے بھر کے ملازمین کی طرح ٹنڈووالہ یار کے بلدیاتی ملازمین نے بھی ملازم دشمن بجٹ کو مسترد کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اور بلدیاتی مزدور قائدسید ذوالفقارشاہ پر جھوٹی ایف آئی آر کے اندراج پر بھی احتجاج کیا۔ ملازمین نیاس سلسلے میں میونسپل کمیٹی ٹنڈوالہیار سے پریس کلب ٹنڈوالہیار تک ریلی نکالی گئی ریلی میں بلدیہ ملازمین نے بڑی تعداد میں شرکت کی ریلی کے شرکا نے ہاتھوں میں بینرز اٹھاکر سخت نعرے بازی کی ریلی کے شرکا سے خطاب میں آل پاکستان لوکل گونمنٹ ورکرز فیڈریشن سندھ کے نائب صدر جلیل بلوچ نے کہا کہ جو بجٹ سندھ حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں 12 فیصد اضافہ کیا ہے، اس فیصلے کے خلاف احتجاج کیا جارہا ہے اس مہنگائی کہ دور میں کم از کم 50 فیصد اضافہ کیا جائے مزید انہوں نے کہا کہ اسمبلیوں اور سینیٹ میں بیٹھے ہوئے لوگوں کی تنخواہوں میں 200 فیصد اضافہ کیا گیا ہے اور سرکاری ملازمین کی صرف 12 فیصد بڑھائی گئی ہے جو سراسر ناانصافی ہے ہم اس بجٹ کو نہیں نہیں مانتے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن سندھ کے انفارمیشن سیکیٹری عاشق زرداری ،آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن سندھ کے میڈیا کواڈینیٹر ذوالفقار علی میشوری آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن حیدرآباد ڈویڑن کے صدر اعجاز سولنگی اور میونسپل ورکرز یونین کے رہنما غلام مصطفی خاصخیلی، قمر گھمرو، والیڈنو سہڑو، اقبال شاہ، ریاض کولاچی، عرفان جویو ،جمیل آرائیں نے مطالبہ کیا کہ سید ذوالفقار علی شاہ پر جو ایف،آئی،آر ملازمین کے حق میں آواز اٹھانے پر کاٹی گئی ہے اس کو فل فور واپسی لیا جائے اور سندھ کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 50 فیصد اضافہ کیا جائے اگر ہمارے مطالبات نہ مانے گئے تو ہم احتجاج کا دائرہ وسیع کر دیں گے۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات