بھارتی طیار ہ حادثہ مودی سرکار اور ایوی ایشن اتھارٹی کی سنگین غفلت کا نتیجہ

پیر 30 جون 2025 22:00

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جون2025ء) بھار ت میں ایئرانڈیا کے حادثے میں 274سے زائد مسافروں کی ہلاکت دراصل بھارتی ایوی ایشن نظام کی بدترین ناکامی کاواضح ثبوت ہے۔ کشمیرمیڈیاسرو س کے مطابق رواں ماہ کی 12تاریخ کو احمد آباد سے لندن کیلئے بھارتی ائیر لائن اے انڈیا کی پرواز AI-171کوپرواز کے فورا بعد پیش آنے والے حادثے میں 274سے زائد مسافر ہلاک ہو گئے تھے ۔

یہ صرف ایک حادثہ نہیں، بلکہ بھارتی ایوی ایشن سسٹم کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ این ڈی ٹی وی کے مطابق ایئر انڈیا کے طیارے کابلیک باکس بھارتی طیارہ حادثہ تحقیقاتی بیورو کی تحویل میں ہے، جہاں سے تاحال کوئی واضح رپورٹ سامنے نہیں آ سکی ہے۔بھارتی طیارہ حادثے پر تحقیقاتی بیورو غیر جانبدارانہ تفتیش اور حادثے کے حوالے سے وجوہات دینے میں اب تک ناکام رہا ہے، حادثے کے حقائق عوام کے سامنے نہ لانا اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ بھارتی ایوی ایشن کی نااہلی کو چھپانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

این ڈی ٹی وی کے مطابق وزیر مملکت مرلی دھر موہول کا کہنا ہے کہ طیارے کے دونوں انجن ایک ساتھ فیل ہونا تکنیکی نگرانی میں سنگین غفلت کو ظاہر کرتا ہے۔بھارتی پائلٹس کی ناقص تربیت اور ایس او پیز پر عمل درآمد کی واضح کمی اس حادثے کی وجہ بنی۔ایئر انڈیا کی مینجمنٹ اگر مستعد ہوتی تو 274قیمتی جانیں بچائی جا سکتی تھیں۔ بھارتی ایوی ایشن اتھارٹی کی نااہلی اور حکومتی اداروں کی خاموشی نے ایک بار پھر بھارتی عوام کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔

بھارتی طیارے اے آئی 171 کے حادثے کے پیچھے مودی سرکار اور ایوی ایشن اتھارٹی کی سنگین غفلت کار فرما ہے۔ بھارت میں پروازوں کے درجنوں حادثات کے بعد بھارتی ایئر لائنز پر سے عوام کا اعتماد مکمل طور پر ختم ہو چکا ہے۔ایئر انڈیا جیسے قومی ادارے کی جانب سے ایسے خوفناک حادثات ہونا اس بات کا اشارہ ہے کہ بھارتی ایوی ایشن نظام مکمل طور پر ناکام ہو چکا ہے۔