سفیر رحیم حیات قریشی کابرسلز میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارتخانے کا دورہ ، ایرانی سفیر علی روبتجازی سے ملاقات ،تعزیتی کتاب پر دستخط کئے

منگل 1 جولائی 2025 00:20

برسلز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جولائی2025ء) بیلجیئم، لکسمبرگ اور یورپی یونین کے لئے پاکستان کے سفیر رحیم حیات قریشی نے برسلز میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارتخانے کا دورہ کیا ۔ انہوں نے ایرانی سفیر علی روبتجازی سے ملاقات کی اور تعزیتی کتاب پر دستخط کیے ۔سفیر نے اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

بیلجیئم میں پاکستان کے سفارتخانے کی ایکس پر پوسٹ کے مطابق سفیر نے کہا کہ پاکستان غم کی اس گھڑی میں ایران کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔ پوسٹ کے مطابق سفیر رحیم حیات قریشی نے کہا کہ بہت دکھ کے ساتھ میں نے ایران مشن برائے یورپی یونین میں شہداءکے لیے تعزیتی کتاب پر دستخط کیے جو بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے تمام اصولوں و ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غیر قانونی اور بلاجواز اسرائیلی جارحیت کا نشانہ بنے۔