
وزیراعظم نے ملک سنوارنے کا تہیہ کررکھا ہے ،ملک کو درپیش چیلنجز سے باہر نکال کر ڈیفالٹ سے بچایا، وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی
منگل 1 جولائی 2025 21:41

(جاری ہے)
حنیف عباسی نے کہا کہ سیلون کو انسپکشن کے علاوہ کوئی ریلوے کا افسر استعمال نہیں کرے گا بلکہ ہم سیلون کو عام عوام کو کرایہ پر دینے کی تیاری کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے تہیہ کرلیا ہے کہ ریلوے میں اصلاحات لاکر تقدیر بدل دیں گے۔انہوں نے بتایا کہ 19جولائی کو وزیراعظم محمد شہباز شریف لاہور ریلوے اسٹیشن میں ترقیاتی کاموں کا افتتاح بھی کریں گے۔ انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ مزدور کی مزدوری پسینہ خشک ہونے سے پہلے دیں گے،ریلوے میں اوور ٹائم کا بھی مسئلہ حل کر دیا ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ قلیوں سے محبت آج کی نہیں ہے، ہم اسٹیشن سے گزر کر ہی سکول جایا کرتے تھے اس وقت سے ہم ان کو سامان اٹھاتے دیکھ رہے ہیں جو اپنے خون پسینہ کی کمائی کھاتے ہیں۔اخوت مائیکروفنانس کے چیئرمین ڈاکٹر امجد ثاقب نے کہا کہ ریلوے کے ڈیڑھ سو قلیوں کیلئے چالیس لاکھ روپے کی رقم رکھی گئی ہے،جس میں سے پچاس ہزار روپے فی کس بلاسود قرضہ دیا جائے گا۔ان کہنا تھاکہ قلی کا کوئی بچہ یا بچی ایف اے۔ایف ایس سی کا امتحان پاس کرکے کمپیوٹر کورس کرنا چاہے گا تو تین سے6 ماہ تک کے مفت کورس کروائیں گے،معاہدہ کے تحت بلاسود قرض صرف ان قلیوں کو ہی دیا جائے گا جو دو سال سے محکمہ ریلوے میں رجسٹرڈ ہیں اور قلیوں کو دیئے جانے والا قرض 20 اقساط پر مبنی ہوگا جبکہ ایک فیصد اوپر قرضہ جمع کروانے سے محکمہ ریلوے قلیوں کو ڈیتھ کور دے گا۔اس موقع پر ڈاکٹر امجد ثاقب نے اعلان کیا کہ ریلوے پولیس کے گریڈ ایک تا پانچ تک کے ملازمین کو بھی بلا سود قرضہ دیا جائے گا،جس کیلئے ہم نے علیحدہ سے40 لاکھ روپے مختص کئے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ ہم نے تین سو ارب روپے چالیس لاکھ خاندانوں کو بلاسود قرض کی صورت میں دیئے ہیں،ہم پاکستان کے ہر ریلوے ہیڈ کوارٹرز میں جاکر لوگوں کو قرضہ دیں گے۔انہوں نے کہا کہ قلی پورے پاکستان کی خدمت کرتے ہیں ،جو ان کو ملتا ہے وہ خون پسینے کی کمائی ہے ،اگر انہیں قرض حسنہ دیدیں تو وہ شاید مسکرا دیں۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں پرتشدد مظاہرے، متعدد افراد ہلاک، دو سو سے زائد زخمی
-
عائشہ عمر کا ڈیٹنگ شو پہلی قسط سے ہی تنازعات میں گھِر گیا
-
وفاقی حکومت نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ڈیٹا پر اعتراضات اٹھا دیئے
-
ہندوتوا کی علمبردار تنظیم آر ایس ایس کے بارے میں آپ کیا جانتے ہیں؟
-
کارکنوں کی گرفتاری عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی حملے پر پاکستان کا ردعمل
-
صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی حملہ؛ جہازوں پر قبضہ، سینیٹر مشتاق، گریٹا تھنبرگ سمیت متعدد گرفتار
-
مظفرآباد و دیگر ڈویژنز میں احتجاج؛ وزیراعظم کا پولیس اہلکاروں اور مظاہرین کی ہلاکت کا نوٹس
-
اقوام متحدہ مکالمے اور عالمی سفارت کاری کا مرکز، اینالینا بیئربوک
-
افغانستان میں انٹرنیٹ کی بحالی کا یو این کی طرف سے خیرمقدم
-
انسانی حقوق کمشنر کا لبنان میں مستقل جنگ بندی کی اہمیت پر زور
-
امدادی کارروائیاں: یو این ہوائی جہاز وہاں اڑتے ہیں جہاں کوئی اور نہیں
-
بانی پی ٹی آئی کو اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ جیل میں منتقل کیا جائےگا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.