وفاقی وزیر قومی ورثہ و ثقافت محمد اورنگزیب کھچی سے ایتھوپیا کے سفیر کی ملاقات، ثقافتی تعاون بڑھانے پر اتفاق

منگل 1 جولائی 2025 19:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جولائی2025ء) وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت محمد اورنگزیب کھچی سے وفاقی جمہوریہ ایتھوپیا کے پاکستان میں خصوصی ایلچی اور سفیر ڈاکٹر جمال بقر نے ملاقات کی ۔ منگل کو یہاں ملاقات کے موقع پر سیکرٹری قومی ورثہ و ثقافت بھی موجود تھے۔ وفاقی وزیر نے معزز مہمان کا خیر مقدم کیا اور گلدستہ پیش کیا۔

دورانِ ملاقات دونوں ممالک کے مابین ثقافتی اور عوامی سطح پر تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ایتھوپین سفیر نے پاکستان کے بارے میں اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مجھے بے حد پسند ہے، میں لاہور، کراچی اور اسلام آباد جا چکا ہوں اور یہاں کے لوگوں کو انتہائی محبت کرنے والا اور مہمان نواز پایا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنی تعلیم، پیشہ وارانہ کیریئر اور ایتھوپیا کی تاریخی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم دلیر، غیور اور ذہین ہے اور اس کا کلچر منفرد اور خوبصورت ہے۔وفاقی وزیر محمد اورنگزیب کھچی نے پاکستانی جغرافیہ اور ثقافتی ورثے سے متعلق تفصیلات سے سفیر کو آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ وزارتِ ثقافت و قومی ورثہ کس طرح مختلف ثقافتی اداروں کے ذریعے ملک کے کلچر کو فروغ دے رہی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان اور ایتھوپیا مشترکہ ثقافتی منصوبوں پر کام کر سکتے ہیں اور دونوں ممالک اس شعبے میں باہمی تعاون کو بڑھانے کا جائزہ لے رہے ہیں۔ملاقات میں باہمی عوامی رابطوں اور قریبی تعاون کو مزید فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ ایتھوپیا کے سفیر نے تجویز دی کہ دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی یادداشتوں پر دستخط کر کے باہمی تعاون کو مزید بڑھایا جا سکتا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم تمام ضروری رسمی کارروائیوں کو اپناتے ہوئے ایتھوپیا کے ساتھ ثقافتی شعبے میں تعاون کو مزید مستحکم کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایتھوپیا کے سفیر کی جانب سے ثقافت اور ورثے کے میدان میں تعاون کے فروغ کے لئے دی گئی تجاویز نہایت مفید اور قابلِ عمل ہیں۔ملاقات کے دوران فریقین کی جانب سے اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ پاکستان اور ایتھوپیا کے درمیان ثقافتی سرگرمیوں میں تعاون کو مزید وسعت دی جائے کیونکہ دونوں ممالک کا ثقافتی ورثہ بے حد متنوع اور مالا مال ہے۔

ایتھوپین سفیر نے تجارت کو فروغ دینے کے لئے ثقافت کو بطور پل استعمال کرنے کی تجویز بھی دی جسے وفاقی وزیر نے سراہا اور کہا کہ ثقافت کے ذریعے دونوں اقوام کے درمیان تعلقات مزید گہرے اور بامعنی ہو سکتے ہیں۔وفاقی جمہوریہ ایتھوپیا کے پاکستان میں خصوصی ایلچی اور سفیر ڈاکٹر جمال بقر نے وفاقی وزیر ثقافت و کلچر کو بتایا کہ کتاب "میڈےمر جنریشن" جو وفاقی جمہوری جمہوریہ ایتھوپیا کے وزیراعظم ڈاکٹر ابی احمد کی تصنیف ہے پاکستان کی حکومت کے "African Corner Initiative" کے تحت قومی کتب خانہ پاکستان (نیشنل لائبریری آف پاکستان) کے متنوع ذخیرے میں باقاعدہ طور پر شامل کر دی گئی ہے اور نیشنل لینگویج پروموشن ڈیپارٹمنٹ اس کتاب کا اردو میں ترجمہ بھی کرے گا۔ ش