Live Updates

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مہنگائی مزید بڑھے گی،سربراہ پاکستان سنی تحریک

بے روزگاری قرضے لینے سے کم نہیں ہوگی بلکہ غربت میں مزید اضافہ اور قرضوں کا بوجھ غریبوں پر اثر انداز ہوگا،شاداب رضا نقشبندی

منگل 1 جولائی 2025 20:05

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جولائی2025ء)سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مہنگائی مزید بڑھے گی،حکومت نے بجٹ میں بھی عام آدمی کو کوئی ریلیف نہیں دیا اور اب پیٹرول مہنگا کردیا گیا،حکمرانوں نے مہنگائی کے جن کو بوتل میں بند کرنے کی بجائے غریبوں کو پریشان کرنے کیلئے بے لگام چھوڑ دیا ہے،آئی ایم ایف سے لئے گئے قرضے اور اس کا سود غریب عوام سے وصول کیا جارہا ہے، مہنگائی وبے روزگاری کا خاتمہ کرکے ہی مایوسیوں کو ختم اور ملک کو ترقی کی جانب گامزن کیا جاسکتا ہے،مایوسیوں اور نفرتوں کو ختم کرنے کیلئے بلاتفریق بے روزگاروں کو نوکریاں دی جائیں،معاشی عدم استحکام اور مایوس کن معاشی پالیسیوں نے عوام کو شدید مشکلات میں مبتلا کیا ہوا ہے،ملک کو ترقی کی طرف گامزن کرنا ہے تو ملک میں پائیدار امن اور روزگار کے نئے ذرائع پیدا کئے جائیں،بجلی،پیٹرول،گیس قیمتوں میں اضافے اور طرح طرح کے ٹیکس کے سبب فیکٹریاں بند اور بے روزگاری میں اضافہ ہورہا ہے،غربت کو ختم کرنا ہے تو کراچی میں بیرونی سرمایہ کاروں کو آسان شرائط پر انڈسٹریز لگانے کا پلان بنایا جائے،بے روزگاری قرضے لینے سے کم نہیں ہوگی بلکہ غربت میں مزید اضافہ اور قرضوں کا بوجھ غریبوں پر اثر انداز ہوگا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کیا،محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت فیڈریشن کا کردار ادا کرتے ہوئے صوبوں کو معاشی طور پر مستحکم بنانے کیلئے کام کرئے،پاکستان کو معاشی طور پر مستحکم بناکر ہی آگے کی طرف بڑھا جاسکتا ہے،ملک کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے حکومت کو عوامی امنگوں کی ترجمانی کرنا ہوگی،آئی ایم ایف سے سود پر لئے گئے قرضے ملک وقوم کے مفاد میں نہیں ہیں،سود اسلام میں حرام ہے حکومت سود پر قرضے لینے کی بجائے اپنے وسائل پر انحصار کرتے ہوئے معاشی استحکام کیلئے سنجیدگی سے کوشش کرئے۔

Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات