ٴْوزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر خان کی زیر صدارت نیشنل الیکٹرک وہیکل پالیسی پر اجلاس

پاکستان بینکنگ ایسوسی ایشن اور انشورنس کمپنیوں کے نمائندگان نے اجلاس میں شرکت کی،100 ارب روپے کے سبسڈی پیکج پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا

منگل 1 جولائی 2025 22:05

ی* اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جولائی2025ء)وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر خان کی زیر صدارت نیشنل الیکٹرک وہیکل پالیسی پر اجلاس،پاکستان بینکنگ ایسوسی ایشن اور انشورنس کمپنیوں کے نمائندگان نے اجلاس میں شرکت کی،اجلاس میں 100 ارب روپے کے سبسڈی پیکج پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

ہارون اختر خان نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کا 100 ارب روپے کی سبسڈی کا ویڑن عوام اور ماحول دونوں کے لیے فائدہ مند ہے الیکٹرک وہیکل پالیسی سے سموگ اور فضائی آلودگی کو ختم کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیشنل الیکٹرک وہیکل پالیسی سے فضائی آلودگی کم ہوگی اور اربوں ڈالر کے تیل کے درآمدی بل میں کمی آئے گی۔ہمارا عزم اسموگ سے پاک، آلودگی سے پاک، خوشحال پاکستان ہے ۔ ہارون اختر خان نے کہا کہ اس پالیسی کے تحت عوام کی سہولت کے لیے چارجنگ اسٹیشنز قائم کیے جائیں گے۔