
دو مرتبہ جب نواز شریف وزیر اعظم بنے تو اصل وزیر اعظم چوہدری نثار ہی تھے ‘ جاوید ہاشمی
شیو بھی وزیر اعظم ہائوس آ کر کرتے تھے ،نواز شریف تیسری بار وزیر اعظم بنے تو ان کیلئے وزیر اعظم ہائوس کے دروازے بند کئے گئے
بدھ 2 جولائی 2025 14:16

(جاری ہے)
نواز شریف کو چوہدری نثا ر نے وزیر اعظم بنوایا اور سپورٹ بھی کیا ۔شاہد خاقان عباسی کو وزیر اعظم بناکر چوہدری نثار کو فارغ کیا گیا اور وہ اس تکلیف اور درد کو بھول نہیں سکے ۔
انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار نے کبھی جیل کی سیاست نہیں کی اور جب نواز شریف باہر گئے تو چوہدری نثار بیمار ہو کر ہسپتال چلے گئے ۔چوہدری نثار میرے خلاف باتیں کرتا تھا اس لئے میں نواز شریف سے کہہ کر انہیں جیل بلوایا کیونکہ اس سے پارٹی کمزور ہو رہی تھی ۔چوہدری نثار ملنے آئے تو انہوںنے واشگاف الفاظ میں کہا میں نے آپ سے ملنے نہیں آنا تھا مجھے تو نواز شریف نے کہا تو ملنے آ گیا ۔جب بھی مسلم لیگ (ن) کی حکومت جاتی چوہدری نثار غائب ہو جاتے اورشام کو ہسپتال میں داخل ہو جاتے تھے ، جب نواز شریف آتے تھے اور اقتدار میں ہوتے تو یہ ٹھیک ہو جاتے ۔انہوں نے کہا کہ جب میں پارٹی کا قائمقام صدر بنا تو چوہدری نثار نے گھر کے اندر بیٹھ کر میر ے خلاف سازشیں شروع کر دیں ، پھر کبھی جداور کبھی میں لندن میں جا کر باتیں کیں ۔میں نے چوہدری نثار سے واضح کہا یہ عہدہ آپ کا حق نہیں،آپ کو قائد حزب اختلاف بنایا گیا ،پارلیمانی لیڈر بنایا گیا ۔انہوںنے کہا کہ چوہدری نثار کے اندر ہوا تھی اور وہ ’’وہاں ‘‘کی تھی وہ نواز شریف کو بھی اسی ہوا میں لے کر ساتھ اڑتے تھے ۔جاوید ہاشمی نے کہا کہ نواز شریف وزیر اعظم تھے لیکن اصل وزیر اعظم چوہدری نثار ہی تھے ،جب نواز شریف تیسری بار آئے تو ان کے لئے دروازے بند کئے گئے اور انہیں اس وقت ہی سمجھ جانا چاہیے تھا ۔چوہدری نثار تو شیو بھی وزیر اعظم ہائوس آ کر تے تھے ، دوپہر اور رات کا کھانا تک وزیر اعظم ہائوس کھاتے اور رات کو چند گھنٹوں کے لئے گھر جاتے ۔انہوں نے کہا کہ سیاستدان مرا ہوا بھی ہو تو اس کے سامنے الیکشن کا نام لیا جائے تو وہ کھڑا ہو جاتا ہے ، میاں نواز شریف بھی کھڑے ہو سکتے ہیں اور ان کی یہ بڑی خواہش ہے ،نواز شریف نے سارے دھکے کیا شہباز شریف کو وزیر اعظم بنوانے کے لئے کھائے ہیں، مجھے ان کے دل کا حال پتہ ہے،شہباز شریف بطور وزیر اعظم بیرونی دورے کرتے ہیں اور نواز شریف ایک طر ف ہو کر یہاں بیٹھے ہوتے ہیںیہ بڑا مشکل کام ہے ۔انہوں نے کہا کہ ملک میں جو آخری انتخابات ہوئے ہیں کوئی بھی شخص ایک بھی سیٹ ڈیل کے بغیر نہیں جیتا۔مزید اہم خبریں
-
یورپی ممالک کا بارودی سرنگوں کی ممانعت کے معاہدے سے نکلنے پر غور تشویشناک
-
ہیٹی کے دارالحکومت میں گینگ وار سے کاروبارِ زندگی معطل، یو این
-
خلائی ٹیکنالوجی منزل نہیں بلکہ مستقبل کی بنیاد ہے، امینہ محمد
-
حکومت کے حق میں دیے گئے سپریم کورٹ کے فیصلے پر الیکشن کمیشن کا فوری عملدرآمد
-
9 مئی بہانہ تھا، پی ٹی آئی نشانہ ہے
-
مون سون بارشوں کے اب تک کے سب سے تگڑے سلسلے کیلئے تیار ہو جائیں
-
پاکستان ریلوے نے تمام ٹرینوں کے کرایوں میں 2فیصد اضافہ کردیا
-
خیبر پختونخواہ حکومت نے ہنگامی صورتحال کے لیے ڈرون حاصل کر لیے
-
موجودہ نظام بادشاہت نہیں بلکہ سیاسی اور ملٹری اسٹیبلشمنٹ میں اتفاق رائے پر مبنی ایک ہائبرڈ سسٹم ہے
-
سیویل کانفرنس: قرضوں میں ڈوبے ممالک کی بپتا سننے کے فورم کا قیام
-
حکومت نے امپورٹڈ لگژری گاڑیوں پر ٹیکس کم کر دیا
-
چیلنج کرتا ہوں خیبرپختونخواہ حکومت گرا کر دکھائیں، اگر حکومت گرگئی تو میں سیاست چھوڑ دوں گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.