بھارت کا خطے پر تسلط کا خواب چکنا چور ہو چکا ہے،واجد برکی

فیلڈ مارشل کا مسئلہ کشمیر پر دوٹوک موقف کشمیریوں سے پاکستان کی لازوال محبت کا منہ بولتا ثبوت ہے

بدھ 2 جولائی 2025 16:25

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جولائی2025ء)سابق پالیمنٹری امیدوار آف سوٹن کولڈ فیلڈ برطانیہ واجد برکی نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے پاک فوج کے سربراہ کی جانب سے مسئلہ کشمیر پر ایک بار پھر دوٹوک موقف اپنانے پر فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں میری ٹائم وارئیرز کی پریڈ سے خطاب میں فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر نے ایک بار پھر دنیا پر واضح کردیا ہے کہ ہمارا دشمن بھارت تکبر اور غرور کے نشے میں مبتلا ہے،فیلڈ مارشل نے دنیا پر واضح کردیا کہ بھارت جس جدوجہد کو دہشتگردی کہتا ہے وہ ایک قانونی اور آزادی کی جائز جدوجہد ہے فیلڈ مارشل نے بھارت کی جانب سے جدوجہد کشمیر کو دہشتگردی قراردینے کی مذموم سازش کو بھی ناکام بنایا ہے فیلڈ مارشل نے ایک بار پھر دنیا پر واضح کردیا کہ جب تک مسئلہ کشمیر کا منصفانہ اور پُرامن حل نہیں نکلتا جنوبی ایشیاء میں امن قائم نہیں ہوسکتا کشمیری عوام مسلح افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں بھارت کو دہشتگردی کے جھوٹے بیانیے کے پیچھے چھپنے نہیں دیں گے آزادی کی جدوجہد کو پایہ تکمیل تک پہنچانے اور تحریک تکمیل پاکستان کا خواب شرمندہ تعبیر ہونے تک جدوجہد آزادی جاری رہے گی شہدائے کشمیر اور مسلح افواج پاکستان کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک خصوصی بیان میں کیا۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ بھارت کا خطے پر تسلط کا خواب چکنا چور ہو چکا ہے فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر نے دنیا کے سامنے کشمیریوں کی امنگوں کی بھرپور ترجمانی کر کے پاکستان کے دیرینہ اور دوٹوک موقف بارے ایک بار پھر دنیا کو آگاہ کر دیا ہے فیلڈ مارشل کا مسئلہ کشمیر پر دوٹوک موقف کشمیریوں سے پاکستان کی لازوال محبت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔انھوں نے کہا کہ کشمیری تحریک آزادی کشمیر کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ''ہم پاکستانی ہیں پاکستان ہمارا ہی'' کا سید علی گیلانی کا نعرہ ہر پیر و جوان کے دل کی آواز ہے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیمیں بھارت کے مقبوضہ جموں وکشمیر میں جاری جنگی جرائم کا نوٹس لیں،بھارت جنگی جنون میں مبتلا ذہنی طور پر بیمار قیادت کے ہاتھوں میں پھنسا ہے،فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کو کشمیری عوام کی امنگوں کی بھرپور ترجمانی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔