
عوامی رکشہ یونین کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے ،مہنگائی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ
مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر حکومت مخالف نعرے درج تھے ،غریب عوام کے لیے ریلیف کا مطالبہ
بدھ 2 جولائی 2025 18:53
(جاری ہے)
جہاں غریب رکشہ ڈرائیوروں کی ساری کمائی چھین لی جاتی ہے۔ احتجاج پر جھوٹے پرچے دیئے جاتے ہیں۔ ہمیں تو مہنگائی نے خود کشیوں پر مجبو ر کر رکھا ہے۔
انہوںنے کہا کہ آج پٹرول مہنگا ہوگیا۔ کبھی بجلی مہنگی کردی جاتی ہے، کبھی گیس کی قیمتوںمیں اضافہ کردیا جاتاہے،اشیاء خوردو نوش کی قیمتوں میں بے لگام اضافہ ہوتا جارہا ہے ہماری توساری کمائی ان لوازمات کو پورے کرتے کرتے لٹ جاتی ہے۔50درجہ حرارت کی گرمی آگ اگلتے انجن پر بیٹھ کر ایک ہزار سے 1300روپے کمانے والا رکشہ ڈرائیور روز جیتا ہے اور روز مرتاہے۔ مجید غوری کا کہنا تھا کہ پہلے ہی مہنگائی آسمان سے باتیں کر رہی ہے، اب پٹرول مزید مہنگا کر کے عوام کی کمر توڑ دی گئی ہے۔''انہوں نے کہا کہ رکشہ ڈرائیوروں کو ناجائز چالانوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، اور جب وہ احتجاج کرتے ہیں تو ان پر جھوٹے مقدمات درج کیے جاتے ہیں۔ انہوں نے بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے پر بھی شدید تنقید کی، اور کہا کہ ''بجلی کے بلوں میں 200 اور 201 یونٹ کا کھیل جاری ہے، غریبوں کی جیبوں پر ہر طرف سے ڈاکے ڈالے جا رہے ہیں، جب کہ اشرافیہ کو تمام سہولیات مفت میں فراہم کی جا رہی ہیں۔''مجید غوری نے سوال اٹھایا کہ اگر ملک میں واقعی مہنگائی نہیں ہے تو وزیروں، مشیروں اور اراکین اسمبلی کی تنخواہوں میں کئی سو گنا اضافہ کیوں کیا گیا ہی انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فوری کمی کی جائے، جھوٹے چالان اور مقدمات کا سلسلہ بند کیا جائے اور عام شہریوں کو ریلیف فراہم کیا جائے۔مظاہرے میں بڑی تعداد میں رکشہ ڈرائیوروں نے شرکت کی اور حکومت کی معاشی پالیسیوں کے خلاف نعرے بازی کی۔ مقررین نے خبردار کیا کہ اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو احتجاج کا دائرہ بڑھا دیا جائے گا۔مزید قومی خبریں
-
پتوکی مرغیوں کے چوزوں سے لوڈ گاڑی جمبر لنک نہر میں جاگری ڈرائیور لاپتہ
-
ریلوے کے تمام ریزرویشن آفس 10محرم الحرم کو بند رہیں گے
-
صوبائی وزیر صحت و ایمرجنسی سروسز خواجہ سلمان رفیق کا ریسکیو ہیڈکوارٹر کا دورہ
-
وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور سے پولیو اور سائٹ بورڈ ممبران پر مشتمل وفد کی ملاقات، پولیو وائرس کے خاتمے بارے تبادلہ خیال
-
معروف سماجی و کاروباری شخصیت پرویز اختر نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات، دیگر امور پر تبادلہ خیال
-
عظمیٰ بخاری کا محرم الحرام کے انتظامات کی مانیٹرنگ کیلئے جھنگ کا دورہ
-
پنجاب میں وزراء کی تنخواہ میں اضافے کے بعد لیو الائونس بھی بڑھانے کا فیصلہ
-
قانون سازی تک ویپ کاروبار کرنے والوں کیخلاف کاروائی نہ کرنے کا حکم
-
بلوچستان‘ 4 جامعات کے ملازمین کی تنخواہوں کیلئے 1 ارب روپے سے زائد رقم جاری
-
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور کا دورہ، زخمیوں کی عیادت کی
-
اٹک، دریا میں پھنسے شہری کو ریسکیو 1122 نے بحفاظت نکال لیا، وزیرِ اعلی پنجاب کی شاباش
-
ادویات کی قیمتوں میں اضافے کے نظام اور مہنگائی کے اثرات پر جامع رپورٹ تیار کی جائے ،وفاقی وزیرصحت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.