شیخ الحدیث مولانا نورالحق کا جاوید ناگوری سے بھائی کے انتقال پر اظہارتعزیت

جے یو آئی ضلع جنوبی کے جنرل سیکرٹری عبدالحق مخلص،لیاری ٹائون کے امیر مولاناعبداللہ بلوچ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانانصیراللہ چغرزئی کی دعائے سوئم میں شرکت

بدھ 2 جولائی 2025 19:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جولائی2025ء)جمعیت علماء اسلام ضلع جنوبی کراچی کے امیرشیخ الحدیث مولانا نورالحق نے اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ پی پی پی کراچی ڈویژن کے جنرل سیکرٹری و ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے صدر جاوید ناگوری کے بھائی عبداللہ ناگوری مرحوم کے دعائے سوئم میں شرکت کی اور جاوید ناگوری سے دلی تعزیت کا اظہار کیا،دعا کا اہتمام شاہ عبدالطیف بھٹائی ہال لیاری میں کیا گیا، اس موقع پر مرحوم عبداللہ ناگوری کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی اور مرحوم کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی گئی، پسماندگان سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے صبرجمیل کی دعاکی گئی۔

شیخ الحدیث مولانا نورالحق نے اس موقع پرکہا ہے کہ جے یو آئی ضلع جنوبی کے کارکن اور عہدیداران غم کی اس گھڑی میںجاوید ناگوری کے اہل خانہ کے ساتھ برابر کے شریک ہیںاور صبرواستقامت کیلئے دعاگوہیں۔

(جاری ہے)

جے یو آئی وفد میں ضلع جنوبی کے جنرل سیکرٹری عبدالحق مخلص،لیاری ٹائون کے امیر مولاناعبداللہ بلوچ،ضلعی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانانصیراللہ چغرزئی ودیگر شامل تھے۔

اس موقع پر پی پی پی سندھ کے جنرل سیکریٹری سینیٹر وقار مہدی،صدر پی پی پی کراچی و وزیر بلدیات سندھ سعید غنی سمیت پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی و کراچی ڈویژن کے عہدیداران، ارکان قومی و صوبائی اسمبلی و سینیٹرز، صوبائی وزراء ، تمام ڈسٹرکٹ اور ذیلی تنظیموں کے عہدیداران و کارکنان اور عزیز و اقارب کی بڑی تعدادموجودتھی۔