پیٹرول کی قیمت بڑھنے سے مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا، اسلم فاروقی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ فی الفور واپس لیا جائے، ایم کیو ایس سی

بدھ 2 جولائی 2025 20:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جولائی2025ء)بانیان پاکستان کی اولادوں کی تنظیم محب قومی سماجی کونسل (ایم کیو ایس سی)پاکستان کے چیئرمین و محب وطن سماجی رہنما محمد اسلم خان فاروقی نے پیٹرولیم مصنوعات کی حالیہ قیمتوں میں اضافہ عوام دشمنی قرار دیتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کرکے عوام کا معاشی قتل کیا ہے پیٹرول کی قیمت بڑھنے سے مہنگائی کا ایک نیا طوفان آئے گا جس میں عام آدمی کا جینا پہلے سے زیادہ مشکل ہوجائے گا ان خیالات کا اظہار اسلم خان فاروقی نے ضلع کورنگی میں سول سوسائٹی کے افراد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اسلم خان فاروقی کا کہنا تھا کہ حکومت کے پاس عوام کو مہنگائی کے عذاب سے نجات دلانے کے لیے کوئی پالیسی نہیں حکمران نااہل ہیں یہ صرف اپنی جائدادیں اور اثاثوں کے تحفظ میں لگے ہوئے ہیں اور آئین پاکستان سے متصادم کالے قوانین بنا کر آئین کی دھجیاں اڑا رہے ہیں ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مہنگائی پہلے ہی اپنی بلند ترین سطح پر ہے اور روزمرہ اشیائے خوردونوش کی قیمتیں عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہیں ان حالات میں عوام پر پیٹرول بم گرانا ظلم عظیم ہے اس موقع پر انہوں نے حکومت سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ فی الفور واپس لینے کا بھی مطالبہ کیا۔