Live Updates

ظ*صدر سپریم کورٹ بار کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار

ذ*اس فیصلے سے عام آدمی کی پریشانی میں شدید اضافہ ہوا ہے، محمد رئوف عطاء

بدھ 2 جولائی 2025 20:25

7اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جولائی2025ء)میاں محمد رؤف عطاء صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن آف پاکستان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں (پیٹرول 08.36 اور ڈیزل 10.39) حالیہ اضافے پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے عام آدمی کی پریشانی میں شدید اضافہ ہوا ہے۔جاری اعلامیے میں بتایاگیاہے کہ صدر بار نے اس بات کی نشاندھی کرتے ہوئے کہا کہ پہلے ہی وفاقی بجٹ عام آدمی کو مہنگائی سے کسی بھی قسم کا ریلیف اور سہولت دینے میں مکمل ناکام رہا اور اب پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ناجائز اضافہ عام آدمی کی قوت خرید میں مزید کمی کا باعث بنے گا اور ان کو مہنگائی کے بوجھ تلے دبا دے گا۔

صدر بار نے حکومت سے فی الفور پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

اسیطرح صدر بار نے 05لاکھ ٹن چینی برآمدگی کے فیصلے کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اوپر تلے چینی دارمدگی اور پھر اچانک سے چینی برآمدگی کے فیصلے انتہائی متنازعہ تصور کئے جائیں گے۔ انھوں نے کہا اس طرح کے جلد بازی میں لئے گئے فیصلے نہ صرف چینی کی قیمتوں میں مزید بے جا مہنگائی کا باعث بنے گے بلکہ اس سے چینی کی بلا تعطل فراہمی میں بھی خلل پرے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عرصہ دراز سے چینی کی صنعت پر مافیہ کا قبضہ ہے اور ایسے فیصلے صرف اور صرف چینی مافیہ کو فائیدہ پہنچانے کے لیے کئے جاتے ہیں جبکہ اس کے نتیجے میں ہونے والی مہنگائی کا بوجھ عام عوام کو ہی برداشت کرنا پڑے گا۔اس ضمن میں ضروری ہے کہ چینی کی اسمگلنگ کے روک تھام کے لیے ضروری اقدام کئے جائیں
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات