
نریندر مودی کا بیٹی بچائو، بیٹی پڑھائو کا نعرہ جھوٹا:بھارت میں خواتین کے ساتھ اجتماعی زیادتیوں کے واقعات میں تیزی سے اضافہ
بدھ 2 جولائی 2025 22:00
(جاری ہے)
این ڈی ٹی وی رپورٹ کے مطابق کولکتہ لا کالج میں 24سالہ طالبہ کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا واقعہ پیش آیاتھا۔
ملزمان میں 2 سینئر طالبعلم اور ایک سابق طالبعلم شامل ہیں، جنہوں نے طالبہ کو زبردستی گارڈ روم میں بند کر کے زیادتی کا نشانہ بنایا۔بعد ازاں ملزمان طالبہ کو بلیک میل بھی کرتے رہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق زیادتی کا مرکزی ملزم منوجیت مشرا، سابق طالبعلم اور استاد، کالج میں بااثر سیاسی روابط کی بدولت آج بھی آزاد ہیں۔ ملزم منوجیت مشرا ترنمول کانگریس طلبہ تنظیم سے وابستہ ہے۔این ڈی ٹی وی کے مطابق واقعے کی اطلاع کالج انتظامیہ کو پولیس یا طلبہ کے بجائے میڈیا کے ذریعے ملی، جس سے انتظامیہ کی بے خبری اور سکیورٹی کی سنگین ناکامی بے نقاب ہوتی ہے۔ بھارت خواتین کے لیے ایک جیل بن چکا ہے، جہاں قومی جرائم ریکارڈ بیورو کے مطابق ہر سال 30ہزارسے زائد خواتین عصمت دری کا شکار ہوتی ہیں ۔ بھارت میں ہر گھنٹے تقریبا 43 خواتین جنسی استحصال کا شکار ہوتی ہیں۔ حال ہی میں امریکا کی جاری کردہ نئی ٹریول ایڈوائزری نے بھی مودی سرکار کی ناکامی پر مہر ثبت کر دی ہے۔مزید قومی خبریں
-
مولانا فضل الرحمن نے اپوزیشن لیڈرز کیلئے پی ٹی آئی کی حمایت کردی
-
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے حالیہ بارشوں سے متاثرہ افراد کیلئے 5.8 ارب روپے کے ریلیف پیکیج کی منظوری دیدی
-
سیلاب زدہ علاقوں میں ٹیلی کام سروسز کی فوری بحالی، پی ٹی اے کے اہم اقدامات
-
وزیراعلیٰ کا ٹوکیو میں ہنڈا کمپنی کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ ایگزیکٹو وائس پریزیڈنٹ نوریا کایہارا سے ملاقات
-
چیچہ وطنی، جی ٹی روڈ پر ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق
-
راشد منہاس شہید نے اپنی جان قربان کر کے مادرِ وطن کی عزت و وقار کا دفاع کیا، سردار ایاز صادق
-
غیر قانونی ٹرالنگ بلوچستان کے ماہی گیروں اور مقامی لوگوں کیساتھ ظلم کے مترادف ہے ،کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا،وزیراعلیٰ بلوچستان
-
گجرانوالہ میں لاپتہ خاتون کی لاش سیوریج نالے سے برآمد ، وزیراعلیٰ پنجاب کا نوٹس
-
ضمنی انتخابات سے راہ فرار تحریک انصاف کی شکست کا اعتراف ہے‘عظمیٰ بخاری
-
پی ٹی اے کی سائبر سکیورٹی کے حوالے سے بڑے پیمانے پر تبدیلیاں
-
بلاول بھٹو کا گھوٹکی کے سابق صدر اجمل ڈھر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
-
گدھے کا گوشت ، حلال جانور کے گوشت سے مہنگا ہوتا ہے ، فوڈ چین ایک دوسرے کی ساکھ متاثر کرنے کے لئے اس طرز کی مہم چلاتے ہیں ، وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.