فارق رحمانی کی طرف سے شبیر شاہ کی بگڑتی ہوئی صحت پر اظہار تشویش

بدھ 2 جولائی 2025 22:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جولائی2025ء) کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ کے سینئر رہنما اورجموں و کشمیر پیپلز فریڈم لیگ کے چیئرمین محمد فاروق رحمانی نے نئی دلی کی تہاڑ جیل میں غیر قانونی طورپر نظربند سینئر حریت رہنما شبیر احمد شاہ کی بگڑتی ہوئی صحت پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے ۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق محمد فاروق رحمانی نے اسلام آباد میں جاری ایک بیان میں کہا کہ کشمیری عوام کو شبیر شاہ کی گرتی ہوئی صحت پر سخت تشویش ہے اوربھارتی حکومت کو انہیں فوری طورپر سرجری کی سہولت فراہم کی جانے چاہیے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے دوران علاج ہسپتال میں شبیر شاہ کے اہلخانہ کوانکے ساتھ رہنے کی اجازت دینے کابھی مطالبہ کیاتاکہ وہ ان کی مناسب طورپر دیکھ بھال کر سکیں۔انہوں نے علیل حریت رہنما کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اور انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں پر زور دیا کہ وہ غیر قانونی طور پر نظر بند کشمیری رہنمائوں کی حالت زار کا سنجیدگی سے نوٹس لیں۔فاروق رحمانی نے بھارتی حکومت سے تہاڑ اور بھارت کی دیگر جیلوں میں طویل عرصے سے نظر بند تمام کشمیری سیاسی رہنمائوں کی فوری رہائی اور انہیں علاج معالجے کی سہولت کی فراہمی پر زوردیا۔