
سندھ بھر میں فول پروف سکیورٹی اقدامات کئے گئے ہیں، شرجیل انعام میمن
جمعرات 3 جولائی 2025 17:50
(جاری ہے)
شرجیل میمن نے کہا کہ کمشنر کراچی نے 15 اپریل 2025 کو ایک نوٹیفکیشن جاری کیا، جس کے تحت شہر کی 11 بڑی شاہراہوں پر چنگچی رکشوں کی آمدورفت پر پابندی عائد کی گئی۔
انہوں نے واضح کیا کہ یہ پابندی پورے کراچی پر نہیں بلکہ مخصوص مرکزی سڑکوں تک محدود ہے اور یہ اقدام سندھ موٹر وہیکل آرڈیننس 1965 کے تحت کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک کو منظم کرنا اور شہریوں کو سہولت دینا حکومت کا انتظامی اختیار ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا ملک کے کسی اور حصے میں بھی مرکزی شاہراہوں پر چنگچی رکشے چلتے ہیں؟تعلیم کے شعبے پر بات کرتے ہوئے شرجیل انعام میمن نے بتایا کہ سندھ حکومت نے صوبے بھر میں 93,118 اساتذہ بھرتی کیے ہیں جن میں 58,613 مرد اور 31,075 خواتین شامل ہیں۔ اقلیتی کوٹے کے تحت 2,100 اور خصوصی صلاحیتوں کے حامل افراد کے لیے 1,330 اساتذہ کو تعینات کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ بھرتیاں مکمل شفافیت کے ساتھ آئی بی اے ٹیسٹ کے ذریعے کی گئیں اور ان بھرتیوں پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا۔ ان اقدامات کی بدولت 5,000 بند اسکول دوبارہ کھل گئے ہیں۔ سندھ کے سرکاری اسکولوں میں 55 لاکھ، نجی اسکولوں میں 40 لاکھ جبکہ سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے اسکولوں میں 10 لاکھ بچے زیر تعلیم ہیں۔ایک سوال کے جواب میں سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے مزید کہا کہ سندھ حکومت نے صحت، توانائی، انفراسٹرکچر اور موسمیاتی تبدیلی جیسے اہم شعبوں میں بھی انقلابی اقدامات کیے ہیں۔ 2022 کے تباہ کن سیلاب کے بعد سندھ حکومت نے 21 لاکھ گھروں کی تعمیر کا ہدف سیٹ کیا اور بلاول بھٹو زرداری نے موسمیاتی تبدیلی پر عالمی سطح پر آواز بلند کی۔ سندھ حکومت نے مینگرووز کے جنگلات لگائے تاکہ ماحولیاتی تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔ ایک اور سوال کے جواب میں شرجیل انعام میمن نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کو اپوزیشن کی ضرورت نہیں، وہ خود اپنی اپوزیشن ہیں۔ کے پی کے میں امن و امان کی صورتحال خراب ہے اور وہاں کے وزیر اعلیٰ اسلام آباد پر چڑھائی کی بات کرتے ہیں جبکہ اپنے صوبے کے مسائل سے غافل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے کراچی میں کبھی اپنا کام نہیں کیا ، سندھ حکومت تنقید برداشت کرتی ہے لیکن کوئی بھی حکومت کو ڈکٹیٹ نہیں کر سکتا۔ ایک اور سوال کے جواب میں احتجاج کے لیے بھی حکومت نے تجویز دی تھی کہ ایک بڑا علاقہ مختص کیا جائے تاکہ عوامی زندگی متاثر نہ ہو۔
مزید قومی خبریں
-
پولینڈ اور پاکستان میں تیل و گیس کے شعبے میں 100 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری میں اضافہ متوقع
-
چین کی بڑھتی طلب، پاکستان کو بیف ایکسپورٹ کا نیا آرڈر حاصل
-
فیصل کریم کنڈی ایک ہفتہ کے نجی دورہ پر عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب پہنچ گئے
-
پشاور،سرکاری گاڑی میں سواریاں بٹھانے پر پی ڈی ایم اے کا ڈائریکٹر معطل
-
وزیر اعلیٰ بلوچستان سے نصراللہ خان زیرے کی قیادت میں وفد کی ملاقات
-
میئرکراچی بیرسٹرمرتضیٰ وہاب نے نیشنل ہائی وے تک 1.6 ارب لاگت کے پل کا سنگ بنیاد رکھ دیا، سو دن میں پروجیکٹ مکمل کرنے کا اعلان
-
سروائیکل ویکسین کے خلاف سوشل میڈیا پرمہم چلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان
-
اسلام آباد ٹریفک پولیس کا سرکاری ملازمین کیلئے ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلئے مہم کا آغاز
-
اسلام آباد، 23 اشتہا ری مجرمان سمیت28جر ائم پیشہ عناصر گرفتار، منشیات اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد
-
خواجہ عمران نذیرکی لاہور میں ٹیٹنس اور انسولین کی دستیابی ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایت
-
پنجاب میں 1390 ٹریفک حادثات میں 12 افراد جاں بحق جبکہ 1607 زخمی، ترجمان
-
ساہیوال، ٹریفک حادثات ، 2 طالب علم جاں بحق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.