مسافر بوگیوں میں نئے اے سی پلانٹس لگانے کا کام شروع

کروڑ کی لاگت سی102بوگیوں میں نئے اے سی پلانٹ لگائے جارہے ہیں

جمعرات 3 جولائی 2025 18:06

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جولائی2025ء)پاکستان ریلوے نے بوگیوں میں نئے اے سی پلانٹس لگانے کا کام شروع کر دیا ۔ذرائع کے مطابق 73کروڑ کی لاگت سی102بوگیوں میں نئے اے سی پلانٹ لگائے جارہے ہیں،21بوگیوں میں نئے ایسی پلانٹ لگانے کے بعدان کوسسٹم میں شامل کردیاگیا،8بوگیوں میں ایسی پلانٹ لگانے کاکام جاری ہے۔

(جاری ہے)

آئندہ چندروزمیں مزید8بوگیوں میں ایسی پلانٹ لگانے کے بعدان کوسسٹم میں شامل کیاجائے گا،وزیر ریلوے حنیف عباسی نے پراجیکٹ 31جولائی تک مکمل کرنے کی ہدایت جاری کررکھی ہیں۔