رائٹ سائزنگ کمیٹی کی احمقانہ تجاویز کی مذمت کرتے، اسلم فاروقی

قابض حکومت علمی و ادبی اداروں کے انضمام کے غیر دانشمندانہ فیصلہ سے گریز کرے، ایم کیو ایس سی

جمعرات 3 جولائی 2025 22:03

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جولائی2025ء)بانیان پاکستان کی اولادوں کی تنظیم محب قومی سماجی کونسل(ایم کیو ایس سی)پاکستان کے چیئرمین و محب وطن سماجی رہنما محمد اسلم خان فاروقی نے کہا ہے کہ رائٹ سائزنگ کمیٹی کی اکادمی ادبیات پاکستان کو ادارہ فروغ قومی زبان میں ضم کرنے اور ادارہ فروغ قومی زبان کو پاکستان کی کسی یونی ورسٹی کے شعبہ اردو میں ضم کرنے سے مطالق نامعقول تجویز سمیت اردو سائنس بورڈ (لاہور)اور اردو لغت بورڈ (کراچی)کے حوالے احمقانہ تجاویز کی شدید مذمت کرتے ہیں اور قابض حکومت کو متنبہ کرتے ہیں کہ ہوش کے ناخن لے اور علمی، ادبی تہذیبی و ثقافتی اداروں کے انضمام کے بارے میں غیر دانشمندانہ فیصلہ کرنے سے گریز کرے بانی پاکستان قائد اعظم کے نام سے منسوب ادارہ قائد اعظم اکادمی سمیت اکادمی ادبیات و دیگر علمی و ادبی اور تہذیبی و ٹقافتی اداروں کے خلاف سازشیں ہر گز برداشت نہیں کریں گے قومی، تہذیبی، ادبی اور ثقافتی ادارے ملک میں قومی، تہذیبی شعور زندہ رکھنے اور فروغ دینے کا اہم فریضہ انجام دیتے ہیں اور ایسے ہی اداروں کے ذریعے نئی نسل کو تہذیبی، ثقافتی اور ادبی ورثہ منتقل ہوتا ہے ان خیالات کا اظہار اسلم خان فاروقی نے گلشن اقبال میں پیغام پاکستان کے سربراہ و معروف ادبی شخصیت سید عبد الباسط خان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اسلم خان فاروقی نے کہا کہ قائد اعظم اکادمی ایک ریسرچ ادارہ ہے اور باضابطہ اطلاع کے مطابق ادارے میں کافی عرصہ سے کوئی سربراہ کی تعیناتی تک نہیں ہوئی ہے یعنی ادارہ بغیر سربراہ کے چل رہا ہے حتی کے ادارہ اسٹاف کی کمی کا بھی شکار ہے جو انتہائی پریشانی کی بات ہے اس موقع پر انہوں نے اعلان کیا کہ قائد اعظم اکادمی کی زبوحالی کے خلاف اور علمی و ادبی اور تہذیبی و ثقافتی اداروں کے تحفظ کے لیے عنقریب کانفرنس منعقد کریں گے۔