کربلا کا میدان حق وباطل کے درمیان ایک عظیم معرکہ تھا، سربراہ پاکستان سنی تحریک

سیدنا امام حسین نے دین اسلام کی بقا، حق وباطل کے فرق اورحق وانصاف کی سر بلندی کیلئے بے مثال قربانی دی ہے،شاداب رضا نقشبندی

جمعہ 4 جولائی 2025 22:55

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جولائی2025ء)سربراہ پاکستان سنی تحریک محمدشاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ سیدنا امام حسین نے دین اسلام کی بقا، حق وباطل کے فرق اورحق وانصاف کی سر بلندی کیلئے جو قربانی دی وتاریخ انسانیت میں بے مثال ہے،کربلا کا میدان حق وباطل کے درمیان ایک عظیم معرکہ تھا،ظالم وجابر اور عوام کے حقوق غصب کرنیوالوں کے خلاف ڈٹ جا نا حسینیت ہے،یزید ایک ظالم،فاسق وفاجر حکمران تھا جس نے خلافت کو بادشاہت میں بدل دیا تھا،ظالم وفاجر اور دین میں بگاڑ پیدا کرنیوالے یزید کے خلاف ڈٹ جانا ہی حسینیت ہے، ظالم وجابر عوام کے حقوق غصب کرنیوالے حکمرانوں کے خلاف حق وصداقت کا پرچم بلند کیا جائے،فلسطین وکشمیر کے مظلوم مسلمان آزادی اور حقوق کیلئے سیدنا امام حسین کے نقش قدم پر گامزن ہیں،جب حق آتا ہے تو باطل مٹ جاتا ہیوفلسطین و کشمیری مسلمانوں کی آزادی قریب ہے،مسلم حکمرانوں کوفلسطینیوں و کشمیریوں کے حق میں آواز بلندکرنا ہوگی جو قومیں حق کیلئے آواز بلند نہیں کرتیں یا حق کا ساتھ نہیں دیتی ان کا شمار بھی یزیدکے ساتھ کیا جاتا ہے،امام حسین کی قربانی ایمان کی صداقتوں کو سب سے بڑا خراج عقیدت ہے،سیدنا امام حسین نے لازوال قربانی دے کر ظالموں سے ٹکرانے اور ڈکٹیٹروں پر چھاجانے کا حوصلہ عطا کیا،اسلام کے خلاف انگلی اٹھانے والے دہشتگرد اوریزید کے پیروکار ہیں ان کا مقابلہ حسینی جذبے سے سرشار ہوکر کرینگے،باطل کے سامنے حق ڈٹ جاتا ہے اور ہمیشہ فتح حق کی ہوئی ہے 70ہزار پاکستانیوں کو دہشتگردی کا ایندھن بنانے والے یزید کے پیروکار ہمیں ختم تو کرسکتے ہیں مگر ہمارے دلوں سے اہلبیت کی محبت نہیں نکال سکتے،سیدنا امام حسین کے غلام ناموس رسالت ﷺکے تحفظ کیلئے حسینی تلوار ہیں،اسرائیل وبھارت مسلمانوں پر مظالم اور قتل بند کردے،ان خیالات کا اظہار انہو نے مرکز اہلسنت سے جاری ایک بیان میں کیا،محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا کہ سیدنا امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ صبرواستقامت اور برداشت کے پیکر تھے،اسرائیل اوربھارت کے حکمران یاد رکھیں مولائے کائنات سیدنا حضرت علی شیر خدا کا قول ہے کفر کی حکومت تو چل سکتی ہے مگرظلم وجبر کی حکومت نہیں چل سکتی،اسرائیل و بھارت نے غزہ و مقبوضہ کشمیر میں مظالم بند نہیں کئے تو حسینی تلوار اٹھانے پر مجبور ہوجائیں گے۔