پاکستان کے لیے ایک بڑا اعزاز‘ جرمنی میں ''ویمن لیڈر ان سوشل پروٹیکشن نیٹ ورک'' کے لانچ پر چیئر کی پوزیشن حاصل کر لی

-پاکستان سمیت تمام رکن ممالک میں خواتین کی فلاح و بہبود اور بااختیاری کے لیے مؤثر اقدامات کو فروغ دوں گی‘جہاں آرامنظوروٹوط ٰاسلام آباد(آن لائن) پاکستان کے لیے ایک بڑا اعزاز‘ پاکستان نے جرمنی میں منعقدہ ''ویمن لیڈر ان سوشل پروٹیکشن نیٹ ورک'' کے لانچ پر چیئر کی پوزیشن حاصل کر لی۔ کمبوڈیا، تنزانیا اور ملااوی بھی ''ویمن لیڈر ان سوشل پروٹیکشن نیٹ ورک'' کی چیئر شپ کی دوڑ میں موجود تھے۔ وائس چیئر پرسن پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی جہاں آراء منظور وٹو، وومن لیڈر آف سوشل پروٹیکشن کی چیئرپرسن منتخب کر لی گئیں۔ جہاں آرامنظوروٹو نے اس موقع پر کہا کہ یہ ایک اعزاز کی بات ہے کہ پاکستان کو اس اہم عالمی فورم کی قیادت کا موقع ملا۔ خواتین کی سماجی تحفظ کے لیے مؤثر پالیسی سازی، بین الاقوامی تعاون، اور تجربات کے تبادلے کے لیے یہ نیٹ ورک ایک مضبوط پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔جہان آراء منظور وٹونے کہا کہ میں اس عزم کا اظہار کرتی ہوں کہ اپنی ذمہ داریاں پوری سنجیدگی اور لگن سے ادا کروں گی اور پاکستان سمیت تمام رکن ممالک میں خواتین کی فلاح و بہبود اور بااختیاری کے لیے مؤثر اقدامات کو فروغ دوں گی۔#/s# ******* 04-07-25/--214

جمعہ 4 جولائی 2025 21:35

پ*5 جولائی 1977ء پاکستان کی سیاسی تاریخ کا ایک سیاہ دن ہے‘ہمایوں خان#h# ? اسلام آباد (آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکریٹری جنرل محمد ہمایوں خان نے 5 جولائی کے یومِ سیاہ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ 5 جولائی 1977ء پاکستان کی سیاسی تاریخ کا ایک سیاہ دن ہے۔ یہ وہ دن تھا جب ایک جمہوری طور پر منتخب حکومت کو برطرف کیا گیا، آئین کو معطل کیا گیا، عوام کے حق حکمرانی کو غصب کیا گیا اور آمریت نے ملک پر قبضہ کر لیا۔

ہمایوں خان نے کہا کہ اسی دن جنرل ضیائالحق نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی قیادت میں قائم جمہوری حکومت کا تختہ الٹا اور پاکستان کو سیاسی، سماجی اور معاشی اندھیروں میں دھکیل دیا۔ یہ سازش صرف ایک سیاسی جماعت کے خلاف نہیں تھی بلکہ یہ جمہوریت، عوامی اقتدار اور آئینی بالادستی کے خلاف اعلانِ جنگ تھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی آج بھی اس دن کو یومِ سیاہ کے طور پر مناتی ہے اور شہید ذوالفقار علی بھٹو سمیت ان تمام کارکنوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے جنہوں نے جمہوریت کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

''ہم یہ عہد کرتے ہیں کہ جمہوریت کے تحفظ، آئین کی بالادستی اور عوام کے حقِ حکمرانی کی جدوجہد کو جاری رکھیں گی''، انہوں نے مزید کہا۔ ہمایوں خان نے کہا کہ ہماری تاریخ گواہ ہے کہ ہر آمر کو شکست ہوئی ہے، اور بالآخر عوامی طاقت ہی نے جمہوریت کو بحال کیا ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی عوام کی امید ہے اور ہمیشہ ان کے حقوق کے لیے جدوجہد کرتی رہے گی۔