Live Updates

وزیر اعظم کی قیادت میں مسلم لیگ(ن) نوجوانوں کو آگے لا رہی ہے، رکن قومی اسمبلی جمال شاہ کاکڑ

جمعہ 4 جولائی 2025 23:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جولائی2025ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) بلوچستان کے جنرل سیکرٹری و رکن قومی اسمبلی جمال شاہ کاکڑ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ(ن) نوجوانوں کو آگے لا رہی ہے، یوتھ بالخصوص بلوچستان کے حوالہ سے وفاقی حکومت سنجیدہ اقدامات کررہی ہے، لیپ ٹاپ ہو یا یوتھ قرض کے منصوبے یا یوتھ سکلز ڈویلپمنٹ یہ وہ منصوبے ہیں جن کے ذریعہ نوجوانوں کو ایک بہتر مستقبل کے مواقع فراہم کئے جائیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ جمال شاہ کاکڑ نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے قائد میاں نواز شریف اور وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ(ن) نوجوانوں کو آگے لا رہی ہے، جتنے منصوبے موجودہ وفاقی حکومت نے نوجوانوں کیلئے شروع کئے ہیں شاید ہی ماضی میں کسی اور حکومت نے شروع کئے ہوں۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر برائے یوتھ حیدر خان اچکزئی بلوچستان کے نوجوانوں کی آواز بنیں گے، انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو اپنے پائوں پر کھڑا کریں گے تاکہ وہ مستقبل میں ملک کی بھاگ دوڑ سنبھال سکیں اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں ۔

میری کوشش ہوگی کہ کوئٹہ کیلئے ایک میگا منصوبہ شروع کرا سکوں جس کے ذریعہ شہر میں بہتری لائی جائے۔ وفاقی بجٹ میں بلوچستان کے لئے 250 ارب روپے ترقیاتی منصوبوں کیلئے رکھیں گئے ہیں ۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات