شہداء کربلاء کی یاد میں سابق ڈپٹی مئیر و چیئرمین نثار صدیقی ٹائون طارق حسین چوہان کی رہائش گاہ پر لنگر حلیم چاول کا اہتمام

ہفتہ 5 جولائی 2025 18:42

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جولائی2025ء)شہداء کربلاء کی یاد میں بلدیہ اعلیٰ سکھر کے سابق ڈپٹی مئیر و چیئرمین نثار صدیقی ٹائون طارق حسین چوہان کی رہائش گاہ بندر روڈ سکھرپر لنگر حلیم چاول کا اہتمام کیاگیا جس میں پاکستان پیپلز پارٹی سکھر اور اسکی ذیلی تنظیموں کے رہنماؤں سمیت سکھر کے سرکاری و غیر سرکاری افسران، مذہبی ، و سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں سمیت شہریوں و مومنین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر بلدیہ اعلیٰ سکھر کے سابق ڈپٹی مئیروچیئرمین نثار صدیقی ٹائون طارق حسین چوہان نے کہا ہے کہ امام حسین شہید حق و صداقت ہیں میدان کربلا میں اللہ کی راہ اور اسلام کی سربلندی کے لئے جو جانیں قربان کی گئیں تاریخ عالم ان کی مثال پیش کرنے سے قاصر ہے۔

(جاری ہے)

اسی طرح ہر سال کی طرح امسال بھی محرم الحرام کے موقع پرشہداء کربلا کی یاد میں پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اسلام الدین شیخ ، رکن قومی اسمبلی نعمان اسلام شیخ ،مئیر سکھر ارسلان احمد شیخ کی جانب سے سکھر ہائوس میں محرم الحرام لنگر حلیم چاول کا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستان پیپلز پارٹی سکھر اور اسکی ذیلی تنظیموں کے رہنماؤں سمیت سکھر کے سرکاری و غیر سرکاری افسران، مذہبی ، و سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں سمیت شہریوں و مومنین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔