صدر ٹرمپ کی غزہ جنگ بندی پر نیت ٹھیک نہیں، اسلم فاروقی

وزیر اعلی سندھ سانحہ لیاری کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے مستعفی ہوجائیں، ایم کیو ایس سی

ہفتہ 5 جولائی 2025 20:15

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جولائی2025ء)بانیان پاکستان کی اولادوں کی تنظیم محب قومی سماجی کونسل (ایم کیو ایس سی)پاکستان کے چیئرمین و محب وطن سماجی رہنما محمد اسلم خان فاروقی نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے معاملے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نیت ٹھیک نہیں ان سے عالمی تنازعات کے حل کی امیدیں وابستہ کرنا بیوقوفی ہے دراصل صدر ٹرمپ نام نہاد اسرائیل کے پکے حمایتی ہیں اور اسرئیل کے مفادات کو مسلسل سپورٹ کررہے ہیں ان کا آئندہ چوبیس گھنٹے غزہ جنگ بندی کے لیے اہم قرار دینا محض زبانی بیان ہے ان خیالات کا اظہار اسلم خان فاروقی نے لیاقت آباد کی معزز شخصیت عبد الرحمن عرف بابو بھائی کی جانب سے معروف اسکالر علامہ عبد الخالق فریدی کے اعزاز میں دئے گئے ظہرانہ میں قاری محمد ناصر، محمد شکیل، عبد العزیز و دیگر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اسلم خان فاروقی نے لیاری کے علاقے بغدادی میں 5منزلہ عمارت کے زمین بوس ہونے کے نتیجے میں متعدد افراد کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ و افسوس کا بھی اظہار کیا اور اس المناک سانحہ کے ذمہ داروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا بھی مطالبہ کیا ان کا کہنا تھا سانحہ لیاری کا کوئی ایک ذمہ دار نہیں بلکہ پوری سندھ حکومت اس کی ذمہ دار ہے چنانچہ وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کو سانحہ لیاری کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے مستعفی یوجانا چاہیے۔