
میدان کربلا کی شہادت امت محمدیؐ کو متحد ہونے کا پیغام ہے‘ ابوالخیر زبیر،لیاقت بلوچ
امام حسین کی قربانی تا قیامت باطل کے مقابلہ میں حق کے غلبہ کے لیے زندہ و پائندہ پیغا م ہے‘ یوم عاشورہ پر پیغام
ہفتہ 5 جولائی 2025 20:15
(جاری ہے)
ملی یکجہتی کونسل مجلس قائدین کے رہنمائوں، علامہ سید ساجد علی نقوی، حافظ نعیم الرحمن، علامہ راجا ناصرعباس جعفری، علامہ زاہد محمود قاسمی، پیر ہارون گیلانی، مفتی گلزار احمد نعیمی، حافظ عبدالغفار روپڑی، سید ضیاء اللہ شاہ بخاری، پیر عبدالرحیم نقشبندی، قاری محمد یعقوب شیخ، شجاء الدین شیخ، خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ، عبداللہ حمید گل، مولانا اللہ وسایا، پیر غلام رسول اویسی، داکٹر حضور مہدی، ڈاکٹر علی عباس نقوی، ڈاکٹر صابر ابو مریم، مولانا عبدالمالک، قاضی ظفر الحق، خرم نواز گنڈا پور، نے مشترکہ بیان میں کہا کہ تمام مسالک شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں کو امت کے اتحاد کاذریعہ بنا لیں۔
کسی بھی اسلامی فرقہ کو کافر اور اس کے افراد کو واجب القتل قرار دینا غیر اسلامی ہے اور قابل نفرت بھی ہے۔ مذہب کے نام پر نفرت، تعصبات، دل آزاری، دہشت گردی، قتل و غارت گری اسلام کے صریحا خلاف ہے ایسا کرنے والے کا اسلام اور امت محمدیہ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔تمام اہل ایمان یوم عاشورہ پر امن کو یقینی بنائیں ہر شرپسندی کو روک دیں، اہل سنت یا اہل تشیع میں سے جو بھی شر انگیزی، دل آزاری، مشترکہ مقدسات کی توہین کرے تو اسے روک دیا جائے اور مشترکہ بنیادوں پر قانونی کاروائی کی جائے۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ ملی یکجہتی کونسل کے صوبائی صدور، جنرل سیکرٹریز اور صوبائی کونسلوں کے ارکان اپنے صوبوں اور اضلاع میں تمام مکاتب فکر کے مقامات مقدسہ اور عبادت گاہوں کا احترام اور تحفظ کو یقینی بنائیں۔ صوبائی حکومتیں عزاداری میں رکاوٹیں پیدا نہ کریں اور قانون اوراجازت ناموں کے مطابق مجالس کانفرنسوں اور ماتمی جلوسوں کو پابند رکھیں، اہل تشیع، اہل سنت کے رہنما امن، احترام اور عقیدت و وحدت کا ماحول برقرار رکھیں۔ مرکزی رہنماوں نے کہا کہ فلسطین غزہ پر رمضان، عید الاضحی اور ماہ محرم الحرام، ایام عاشور میں بھی اسرائیلی صیہونی شیطانوں نے بم باری، قتل و غارت گری اور امداد کے حصول کے لیے جمع ہونے والے مظلوم نہتے انسانوں پر ہر وقت مسلط کر دی جو جنگی جرائم کی انتہاء ہے۔ اقوام متحدہ اور او آئی سی سے غزہ پر جنگ بندی کے لیے فوری اقدام کریں امریکی صدر ٹرمپ اسرائیلی صیہونیوں کے ظلم کے سامنے بھیگی بلی بنے ہوئے ہیں ان کے اصل ٹیسٹ تو یہ ہے کہ امریکہ اسرائیل کی سرپرستی ختم کرے اور فلسطینیوں کی آزادء اور جینے کا حق تسلیم کیا جائے، فلسطین فلسطینوں کا ہے یہ حق دلاوانا ہی عالمی برادری کی ذمہ داری ہے۔مزید قومی خبریں
-
صدر مملکت کو نہیں نکالا جارہا ، محرم میں سیاست نہ کی جائے، عوام سوشل میڈیا کی خبروں پر دھیان نہ دیں ، کچھ نہیں ہورہا ، محسن نقوی
-
ایک ہفتے کے دوران انٹربینک میں ڈالر، یورو، ریال، درہم کی قدر میں اضافہ
-
اہل بیت کی عظیم قربانی کو رہتی دنیا تک فراموش نہیں کیا جاسکتا‘ سردار سلیم حیدر
-
یومِ عاشورہ ہمیں قربانی و ایثار ،صبرو استقامت کا درس دیتا ہے،سردار ایاز صادق
-
گورنر خیبرپختونخوا کا حسینیہ ہال صدر سے برآمد ہونیوالے نویں محرم الحرام کے مرکزی جلوس کا دورہ
-
سانحہ سوات کے وقت ائیر ایمبولنس پولوفیسٹول میں وزراء کے اہلخانہ کیلئے استعمال کی گئی، گورنر خیبرپختونخوا
-
امام حسین رضی اللہ عنہ کا پیغام پوری انسانیت کیلئے مشعلِ راہ ہے،فیصل کنڈی
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کے 26 ویں یومِ شہادت پر خراج عقیدت
-
اسمبلی میں احتجاج کی وجہ سے ارکان کو معطل نہیں کیا جا سکتا‘ سلمان اکرم
-
5 جولائی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، شرجیل میمن
-
حکومت مضبوط ، کوئی رکن کہیں نہیں جا رہا، تحریک عدم اعتماد کا شوق رکھنے والے حقیقت دیکھ لیں گے، علی امین گنڈاپور
-
کربلا کی جنگ سے ہمیں بے لوث ، عظیم تر بھلائی کیلئے قربانی کی اہمیت کا درس ملتا ہے‘ مسرت جمشید چیمہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.