uعبدالمتین اخوندزادہ ودیگرکا لورالائی میں اہم پریس کانفرنس

ہفتہ 5 جولائی 2025 21:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جولائی2025ء)جماعت اسلامی بلوچستان کے نائب امیر عبدالمتین اخونزادہ صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری نورالدین غلزئی امیر ضلع لورالائی عبدالحمید ناصر سیکرٹری لورالائی نعیم کاکڑ اور دیگر ذمہ داران نے المرکز اسلامی لورالائی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی بلوچستان کے تحت 25 جولائی کو بلوچستان کے حقوق کے حصول اور اسٹیبلشمنٹ کی مداخلت کے خلاف کوئٹہ سے اسلام آباد تک لانگ مارچ کا آغاز کیا جائے گا یہ لانگ مارچ ظلم کے خاتمے لاپتہ افراد کی بازیابی اور بلوچستان کے حقوق کے حصول کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا 25 جولائی کو لورالائی میں مارچ کے شرکا کا شاندار استقبال اور جلسہ عام کا انعقاد ہوگا اس وقت ملک میں ہر طرف افراتفری و لاقانونیت ہے بم دھماکے ماورائے عدالت گمشدگی اغوا برائے تاوان عروج پر ہے اور عام عوام یرغمال ہے اس ظلم اور جبر پر پورے ملک کی اپوزیشن اور خاص کر بلوچستان کی سیاسی تنظیمیں خاموش ہے اور مراعات و سیاسی فوائد سمیٹ رہے ہیں ایسے مشکل حالات میں جماعت اسلامی نے عوام کے دکھوں کا مداوا کرنے کیلئے یہ اقدام اٹھایا ہے جو اسلام آباد کے ظالم حکمرانوں اور اسٹیبلشمنٹ سے اپنا حق لینے کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا جماعت اسلامی کے کارکنان اس لانگ مارچ کیلئے بھرپور تیاری کا آغاز کریں اس وقت ملک میں عوام کے فلاح و بہبود اور زندگی میں آسانی کیلئے جدوجہد کرنے والی واحد قوت جماعت اسلامی پاکستان ہے لہذا عوام 70 سالہ ظلم و جبر اور سیاسی پنڈتوں جاگیرداروں و کرپٹ مافیا سے نجات اور دیانت دار و فلاحی قیادت کیلئے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں تاکہ ملک کا مستقبل روشن اور پائیدار ہو۔