دین اسلام کی سربلندی کیلئے امام حسین کا جہاد انسانی تاریخ کا سنہری باب ہے،ذیشان رفیق

اتوار 6 جولائی 2025 13:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جولائی2025ء) وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق نے یوم عاشور پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 10محرم الحرام حضرت امام حسین اور ان کے عالی قدر رفقا کی عظیم شہادت کا دن ہے۔ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ حق کیلئے جدوجہد کرنا کربلا کا ناقابل فراموش درس ہے۔ وزیر بلدیات نے کہا کہ دین اسلام کی سربلندی کیلئے امام حسین کا جہاد انسانی تاریخ کا سنہری باب ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ واقعہ کربلا مظلوموں کا ساتھ دینے کا بھی سبق دیتا ہے۔ ذیشان رفیق نے ملک کے موجودہ حالات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ فرقہ واریت پاکستان کیلئے زہر قاتل ہے۔ آج کے دن ہمیں فرقہ واریت کے خاتمے کے عزم کا اعادہ کرنا چاہئے۔ انہوں نے زور دیا کہ پاکستان کو بین العقائد ہم آہنگی کا گہوارہ بنانا وقت کی ضرورت ہے۔ ہم سب کو مل کر امن دشمن عناصر کو شکست دینا ہوگی۔ صرف اسی صورت میں پاکستان ترقی اور خوشحالی کی منزل سے ہمکنار ہو سکتا ہے۔