ایران نے امریکی ایئربیس پر حملے کی پیشگی اطلاع دی تھی، ٹرمپ

ایران نے کہاکہ وہ 14میزائل داغنا چاہتا ہے جگہ بھی پوچھی کہ وہ کہاں حملہ کرے،خطاب

پیر 7 جولائی 2025 16:53

ایران نے امریکی ایئربیس پر حملے کی پیشگی اطلاع دی تھی، ٹرمپ
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جولائی2025ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر دعوی کیا ہے کہ ایران نے قطر میں امریکی ایئربیس پر حملے کی پیشگی اطلاع دی تھی۔

(جاری ہے)

امریکی ریاست آئیووا میں تقریب سے خطاب کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران نے انھیں میزائل حملوں سے قبل نہ صرف فون پر اطلاع دی بلکہ جگہ اور وقت کا بھی پوچھا۔امریکی صدر کے مطابق ایران نے فون پر انھیں بتایا کہ وہ 14 میزائل داغنا چاہتا ہے، ایران نے ان سے یہ بھی پوچھا کہ وہ کس جگہ حملہ کری اس پر انہوں نے قطر کی امریکی بیس کا بتایا جو پہلے خالی کردی گئی تھی۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق ایران نے انہیں کہا کہ وہ ایک بجے حملہ کرے گا۔