پاکستان ریلویز میں متعدد افسران کے تقررو تبادلے

پیر 7 جولائی 2025 17:19

پاکستان ریلویز میں متعدد افسران کے تقررو تبادلے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جولائی2025ء) پاکستان ریلویز میں متعدد افسران کے تقررو تبادلے کر دیئے گئے ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی سی او پی ایس ہیڈ کوارٹر صائمہ ارم کی خدمات وزارت ریلوے کو سونپ دی گئیں،ڈپٹی سی ایم ایم عثمان انور کو ڈپٹی سی او پی ایس کا اضافی چارج سونپ دیا گیا، ڈپٹی ڈی ایس ملتان شاہد رضا کو ڈپٹی سی سی ایم ہیڈکوارٹر تعینات ، ڈی ایم ایم کراچی سجاد احمد کو ڈی ٹی او ملتان تعینات اور ڈی ٹی اوکراچی غلام فرید کو ڈی ایم ایم کراچی کا اضافی چارج سونپ دیا گیا۔ریلوے انتظامیہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔