
عمران خان عدالتی حراست میں ہیں اور کسی بھی ملاقات کی اجازت کا تعین حکومت نہیں عدالت کرتی ہے، رانا ثناء اللہ
بعض گروہوں کی جانب سے بار بار الزامات اور متضاد بیانات نے اعتماد کو کمزور اور جمہوری عمل کو متاثر کیا ہے، تمام سیاسی جماعتیں قومی مسائل کے حل کیلئے تعمیری انداز میں اپنا کردار ادا کریں، وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور کی گفتگو
فیصل علوی
پیر 7 جولائی 2025
15:40

(جاری ہے)
رانا ثنا اللہ نے مخصوص نشستوں کے بارے میں خدشات کے حوالے سے کہا کہ اس سلسلے میں آئینی اور قانونی طریقہ کار کی پیروی کی گئی ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا تھا کہ سیاست میں سارا گیم نمبر گیم کا ہوتا ہے، علی امین گنڈا پور کیخلاف کوئی سازش نہیں ہورہی تھی۔ انہیں ڈر اپنی ہی جماعت سے تھا۔مخصوص نشستیں اپوزیشن کو ملنے کے بعد بھی نمبرز کم ہیں۔اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈا پور کو ڈر ہے کہ ان کی اپنی جماعت انہیں ہٹا نہ دے۔ اسمبلی میں جس کی اکثریت ہوتی ہے وہی حکومت بناتی ہے۔ اپوزیشن کے پاس آج نمبر بڑھ جائیں تو وہ تحریک عدم اعتماد لاسکتی تھی۔پی ٹی آئی ورکرز اس وقت کسی تحریک چلانے کے حق میں نہیں ہیں۔انہوں نے کہاتھاکہ پی ٹی آئی کے لوگ قانون کو ہاتھ میں لیں گے تو دھر لئے جائیں گے۔پی ٹی آئی اسوقت تحریک چلانے کی پوزیشن میں نہیں۔ تحریک چلائیں گے تو ورکرز کیلئے مقدمات کو بوجھ پیدا کریں گے۔گفتگو کے دوران ن لیگی رہنماء راناثناء اللہ کا مزید کہنا تھا کہ کسی سیاسی جماعت کو اپنی سیاست کیلئے اداروں پر حملے نہیں کرنا چاہئیں۔9 مئی کو جو کچھ ہوا ہے وہ پی ٹی آئی قیادت نے کرایا ان کی کال تھی۔ جو کچھ کیا گیا اس کا خمیازہ پاکستان تحریک انصاف آج تک بھگت رہی تھی۔پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کے خلاف کسی قسم کی تحریک عدم اعتماد زیر غور نہیں تھی۔ مولانا فضل الرحمان سے حکومت گرانے کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی گئی تھی۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور کاکہنا تھا کہ خیبرپختونخوا ہ میں پی ٹی آئی کی حکومت اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سیاسی امانت کو علی امین گنڈاپور بخوبی سنبھالے ہوئے تھے۔ خیبرپختونخواہ میں صوبائی حکومت گرانے میں کوئی دلچسپی نہیں تھی۔پی ٹی آئی جمہوریت کو مکالمے سے نہیں، بلکہ ڈیڈلاک سے چلانا چاہتی تھی۔ پی ٹی آئی کی سیاست ہمیشہ اسٹیبلشمنٹ کے سہارے رہی، وہ اقتدار میں واپس آنے کیلئے ایک بار پھر یہی سہارا چاہتی تھی۔
مزید اہم خبریں
-
پنجاب میں سیلابی صورتحال پر حکومت کو شدید تنقید کا سامنا
-
حکومت کالج کا ایک کمرہ ایک ایک کروڑ روپے کا بنا رہی ہے، وفاقی وزیر خواجہ آصف کا انکشاف
-
پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں؛ آئندہ 24 گھنٹوں میں ملتان اور خانیوال سمیت کئی اضلاع متاثر ہونے کا خدشہ
-
تاریخ کا سب سے بڑا سیلاب؛ پنجاب میں متاثرین کی تعداد 20 لاکھ تک جا پہنچی
-
عراق میں ٹک ٹاکر کے شوق نے 2 پاکستانی قتل کر ڈالے
-
مریم نواز کشتیوں میں ٹک ٹاک بنانے کی بجائے غیرقانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کیخلاف کارروائی کریں
-
کئی دہائیوں بعد سیلاب کی اتنی خطرناک صورتحال کا سامنا کرنا پڑا
-
راوی علاقے کو سیلاب سے محفوظ بنانا، سڑکیں، جھیل بیراج بنانا روڈا کی ذمہ داری تھی
-
پارک ویوبنانے کیلئے ہم نے پچھلی اور موجودہ حکومت سے کوئی مدد نہیں لی
-
بڑے بلڈرز اسٹیبلشمنٹ کی چھتری تلے حکومتوں میں شامل ہو کر سرکاری زمینوں پر قبضے کرتے ہیں
-
حکومتوں نے دریاؤں کی گزرگاہوں پر ہاؤسنگ سوسائیٹیز کو این اوسی جاری کرکے جرم کیا
-
پارک ویو میں میرے والدین کی قبریں ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.