
سپیکر اسمبلی کو لامحدود اختیارات حاصل ہیں وہ ایوان کے سربراہ ہیں انہیں وہی حیثیت حاصل ہے جو گھر کے بڑے کو حاصل ہوتی ہے، اعظم نذیر تارڑ
احتجاج کرنا اپوزیشن کا حق ہے لیکن اسمبلی میں کرسیاں مارنا اور مائیک اکھاڑنا احتجاج نہیں ، سپیکر کے پاس نظم و ضبط قائم رکھنے، ضابطہ اخلاق کی نگرانی کرنے اور آئینی امور پر فیصلے کرنے کا مکمل اختیار ہے، وفاقی وزیر قانون کی میڈیا سے گفتگو
فیصل علوی
پیر 7 جولائی 2025
17:01

(جاری ہے)
اعظم نذیر تارڑ نے اس موقع پرواضح کیا کہ اسمبلی کے تمام اراکین نے آئین پاکستان کے تحت حلف لیا ہے اور وہ پابند ہیں کہ آئینی تقاضوں کے مطابق اپنے فرائض انجام دیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر 26 اراکین اسمبلی نے ضابطے کی خلاف ورزی کی ہے تو ان کے خلاف ریفرنس چیف الیکشن کمشنر کو بھیجا جا سکتا ہے۔سپیکر اس کارروائی کا آغاز کرنے سے پہلے اپنا سربراہی رول کو بھی ملحوظ خاطر رکھیں گے۔سپیکر کا کردار غیر جانبدار ہونا چاہیے اور اگر حکومتی اراکین بھی اسمبلی میں حدود پار کریں گے تو سپیکر کو چاہیے کہ غیر جانبداری کا مظاہرہ کرے۔ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے گفتگو کے دوران مزید کہا کہ احتجاج اپوزیشن کا جمہوری حق ہے لیکن کرسیوں کا توڑ پھوڑ کرنا یا مائیک اکھاڑنا احتجاج نہیں بلکہ بدنظمی ہے۔ بد قسمتی سے ملک میں چند سالوں سے نفرت میں اضافہ ہورہاہے۔ آئین کا آرٹیکل 36 بھی سب کو یک جا کرتا ہے۔ ہمیں مل کر معاشرے کی تعمیر کرنی ہے تاکہ ہمارا سسٹم درست ہو۔ آرٹیکل 36 کا مقصد سب کو یکجا کرنا ہے اس ملک کو ہم سب ریل کی طرح مل کر چلاتے ہیں۔ بدقسمتی سے ہماری گاڑی دوڑ میں پیچھے رہ گئی، ہمیں اس سسٹم کو درست کرنا ہے، ہمیں مل کر معاشرے کی تعمیر کیلئے سوچنا ہے۔ان کا کہناتھا کہ ایسے واقعات پر قانون کو اپنا راستہ اپنانا چاہیے تاکہ ایوان کا تقدس اور آئینی بالادستی قائم رہ سکے۔ ہم سب پاکستانی ہیں پاکستان کو ہم روز دیکھتے ہیں۔ ہمیں بھٹہ مزدور کے گندگی میں کھلتے بچوں کو دیکھنا ہے۔وفاقی وزیر قانون کایہ بھی کہنا تھا کہ اس اکیڈمی سے طلبہ نے ایک مشن لے کر نکلنا ہے۔ پاکستان کو اس وقت محبتیں بانٹنے والوں کی ضرورت ہے۔مزید اہم خبریں
-
ملک میں مہنگائی بڑھ رہی ہے اور47 فیصد لوگ غربت کی لکیر سے نیچے جا چکے ہیں
-
پی ٹی آئی تحریک کا آغاز لاہور سے ہوگا، بڑی تعداد میں قیادت لاہور میں پہنچ گئی
-
وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کی جانب سے سلطنت عمان کے وفد کے اعزاز میں ایک باوقار عشائیہ
-
صوبہ کسی سیاسی کشمکش کا متحمل نہیں ہوسکتا، میری تجویز ہوگی کہ صوبے میں تبدیلی آئے
-
اگر پی ٹی آئی خود کے پی حکومت گرا کر کسی اور کو وزیراعلیٰ بناتی ہے تو جے یوآئی خیرمقدم کرے گی
-
پاکستان: گزشتہ سال ساڑھے چار کروڑ بچوں کو پولیو ویکسین پلائی گئی، یونیسف
-
غزہ: اسرائیلی امریکی مشترکہ امدادی مراکز پر چھ ہفتوں میں 798 ضرورتمند ہلاک
-
بنگلہ دیش: روہنگیا پناہ گزینوں کی آمد جاری، یو این اداروں کی امدادی اپیل
-
طالبان رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری کا انسانی حقوق ماہرین کی طرف سے خیرمقدم
-
یمن: تجارتی بحری جہازوں پر حوثیوں کے حملوں کی کڑی مذمت
-
عالمی یوم آبادی: نوجوان ایک منصفانہ اور مشمولہ دنیا کے خواہشمند، گوتیرش
-
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، نئی قیمت 3 لاکھ 58 ہزارسے تجاوز کرگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.