ایران اسرائیل جنگ ایک ڈرامہ تھا مقصد ایران کو طاقتور بنانا اور عرب دنیا پر مسلط کرنا ہے،مولانا محمود الحسن قاسمی

پیر 7 جولائی 2025 20:15

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جولائی2025ء)جمعیت علماء اسلام (نظریاتی )کے رہنما مولانا محمود الحسن قاسمی نے کہا ہے کہ ایران اسرائیل جنگ ایک ڈرامہ تھا مقصد ایران کو طاقتور بنانا اور عرب دنیا پر مسلط کرنا ہے اورساتھ ہی پاکستان کے خلاف گھیرا تنگ کرنا اوراسکے ایٹم بم کو نشانے پر رکھنا ہے ۔یہ بات انہوں نے یہاں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی مولانا محمودالحسن قاسمی نے کہا کہ اسرائیلی مظالم انسانی قوت برداشت سے باہر ہوگئے ہیں غزہ میں مظلوموں مسلمانوں کے قتل عام پر عالم کفر عالم نفاق کے انسانیت دوستی اور انسانیت حقوق پر بات کرنے کی حقیقت ظاہر ہو گئی ہے وہ صرف یہودیوں کے اور عیسائیوں کے حقوق کے محافظ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران اسرائیل جنگ ایک ڈرامہ تھاایران کو مزید طاقتور اور عرب ممالک پر حاوی بنانا تھامستقبل قریب میں ایران کے زریعہ پاکستان میں فسادات برپا کرنا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اسرائیل امریکہ ایران گریٹر اسرائیل کے منصوبہ پر گامزن ہیں لیکن گریٹر اسرائیل کے منصوبے کو خاک میں ملانے کیلئے صرف جذبہ جہاد کافی ہے اور ان شاء اللہ کبھی بھی یہ خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا۔

مولانا محمود الحسن قاسمی نے کہا کہ جہاد کی مخالفت ہمیشہ منافق طبقہ نے کی ہے یا رافضی اور قادیانی طبقہ نے کی ہے موجودہ امریکی، اسرائیلی ،ایرانی اتحاد یہ دجالی پیروکار ہیں یہ ہی دجال کے لشکر اور فوج ہیں ایران کو اسلامی دنیا کاحصہ سمجھنے والے یاد رکھیں یہ دنیا کا سب سے بڑا جھوٹ ہوگا "کہ حقیقت میں ایران یہودیوں کے خلاف ہیں"دنیا جانے کہ دجال کے لشکر کے صف اول کے افراد وہ اصفہانی ایرانی ہونگے۔انہوں نے کہا کہ دنیا کے عظیم ترین ایمانی محمدی جماعت وہ مجاہدین فلسطین ہیںانہوں کہا کہ اب وقت آگیاہے کہ ہم سب سے پہلے اپنے ایمان اور اسلام کا فکر کریں انہوں نے کہا کہ اسرائیلی ایرانی اور اسکے اتحادیوں کے مصنوعات کے مکمل بائیکاٹ کریں۔