
ؑسوشل میڈیا پر نفرت پھیلانے والے عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن، 417 اکاؤنٹس بلاک کئے،عظمی بخاری
پیر 7 جولائی 2025 22:05
(جاری ہے)
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ حکومت پنجاب نے محرم الحرام کے دوران مجالس و جلوسوں کے لیے جو فول پروف اور تاریخی نوعیت کے اقدامات کیے، ان کی مثال ماضی میں نہیں ملتی۔ فیصل آباد سمیت صوبے بھر میں ضلعی و ڈویژنل انتظامیہ، امن کمیٹیاں، پولیس، ریسکیو اور دیگر ادارے مکمل طور پر الرٹ اور متحرک رہے۔
انہوں نے وزیر اعلیٰ کی جانب سے بھرپور تعاون اور نگرانی پر اظہار تشکر کیا اور کہا کہ عزاداران وزیر اعلیٰ کو ان شاندار انتظامات پر دعائیں دے رہے ہیں، جو عوامی اعتماد کی بہترین عکاسی ہے۔انہوں نے مذہبی ہم آہنگی کو نقصان پہنچانے والے عناصر کے خلاف کارروائی کی تفصیلات بھی شیئر کیں ۔ ان کے مطابق سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت پھیلانے والوں کے خلاف سخت اقدامات کیے گئے ہیں، 417 سے زائد سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو بلاک کیا جا چکا ہے اور نفرت انگیز مواد پھیلانے والے افراد کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے مقدمات درج اور گرفتاریاں عمل میں لائی گئی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تفرقہ بازی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور ہمیں ایک دوسرے کے مسالک کا احترام یقینی بنانا ہوگا۔صوبائی وزیر اطلاعات نے فیصل آباد ڈویژن کی انتظامیہ کو مثالی کارکردگی پر شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ضلعی افسران اور سکیورٹی ادارے مکمل جانفشانی سے امن و امان برقرار رکھنے میں مصروف عمل رہے۔ انہوں نے کہا کہ جلوسوں اور مجالس کے مکمل اختتام تک انتظامی ٹیمیں فیلڈ میں موجود رہیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹا جا سکے۔عظمیٰ بخاری نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز خود تمام اضلاع سے لمحہ بہ لمحہ رپورٹس حاصل کرتی رہیں اور انہوں نے حالات کی براہ راست نگرانی کی۔ انہوں نے کہا کہ رینجرز اور پاک فوج کی کمپنیاں بھی تمام اہم شہروں میں تعینات رہیںجو کہ حکومت پنجاب کی سنجیدگی، انتظامی بصیرت اور امن قائم رکھنے کے عزم کی روشن مثال ہے۔مزید قومی خبریں
-
اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 3 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کا اضافہ
-
سعودی آئل کمپنی کی سیلاب متاثرین کیلئے 6 ہزار لیٹر پیٹرول اور ڈیزل کی امداد
-
سیلاب کی تباہ کاریوں سے بچنے کے لئے ڈیمز ناگزیر ہیں‘سردار سلیم حیدر خان
-
میئرکراچی قائداعظم محمد علی جناح کی 77 ویں برسی کے موقع پرکراچی کے شہریوں کی جانب سے مزارِ قائد پر حاضری
-
فیصل آباد‘ گرم دودھ گرنے سی 10 ماہ کی بچی جاں بحق
-
وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا کراچی کے ماسٹر پلان پر کام کرنے کا اعلان
-
گورنرخیبرپختونخوا کی حکومت پنجاب کی جانب سے گندم کی سپلائی پر مبینہ پابندی کی مذمت
-
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سےتحریک تخفظ حقوق چترال کی وفدکی ملاقات
-
پیکا ایکٹ کے تحت ملک بھر میں 372غیر قانونی مقدمات کا انکشاف لمحہ فکریہ ہے‘ جاوید قصوری
-
سپریم کورٹ 26 ویں ترمیم کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے جلد مقرر کرے، بیرسٹر گوہر
-
تمام وکلا ء کو 14 ستمبر تک کیوسہولت رجسٹریشن لازمی مکمل کرنا ہوگی‘پنجاب بارکونسل
-
اینکر مرید عباس قتل کیس :عدالت نے ملزم عاطف زمان کو علاج کے لیے جناح اسپتال منتقل کرنے کی اجاز ت دیدی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.