
پاکستان اور افغانستان کے درمیان ایڈیشنل سیکرٹری سطح کے مذاکرات کا پہلا دور
پیر 7 جولائی 2025 23:00
(جاری ہے)
دونوں فریقین نے دہشت گردی کو علاقائی امن و سلامتی کے لیے سنگین خطرہ قرار دیا۔ پاکستانی فریق نے افغانستان کی سرزمین پر سرگرم دہشت گرد گروہوں کے خلاف مؤثر کارروائیوں کی ضرورت پر زور دیا کیونکہ ایسے گروہ پاکستان کی سیکورٹی کو نقصان پہنچاتے ہیں اور علاقائی ترقی میں رکاوٹ بنتے ہیں۔
فریقین نے تجارتی اور ٹرانزٹ تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی سہولت کے لیے پاکستان کے نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ کے دورہ کابل کے دوران اعلان کردہ اقدامات جیسے 10 فیصد پراسیسنگ فیس کا خاتمہ، انشورنس گارنٹی کی فراہمی، اسکیننگ و معائنے میں کمی، اور ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے نفاذ کا جائزہ لیا۔ دونوں فریقین نے علاقائی روابط کو پائیدار ترقی اور مشترکہ خوشحالی کے لیے ایک محرک قرار دیا۔ ازبکستان۔ افغانستان۔ پاکستان ریلوے کی تزویراتی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے فریقین نے فریم ورک معاہدے کو جلد حتمی شکل دینے کے لیے مربوط کوششیں کرنے پر اتفاق کیا۔ دونوں فریقین نے افغان شہریوں کی واپسی سے متعلق امور پر بھی بات چیت کی۔ پاکستانی فریق نے افغانستان سے قانونی اور دستاویزی سفر کی سہولت کے لیے اپنی کوششوں پر روشنی ڈالی جن میں جنوری 2024 سے اب تک مختلف شعبوں (طبی، سیاحتی، کاروباری، تعلیمی) میں پانچ لاکھ سے زائد ویزے کا اجرا شامل ہے۔ دونوں فریقین نے سرحد پار افراد کی قانونی نقل و حرکت کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔ فریقین نے باہمی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مستقل رابطے کی حمایت کا اعادہ کیا۔ انہوں نے پائیدار سیکورٹی کو نہ صرف علاقائی ترقی بلکہ دوطرفہ تعلقات کی بہتری کے لیے بھی بنیاد قرار دیا۔ انہوں نے ایڈیشنل سیکرٹری سطح کے مذاکرات کا آئندہ دور باہمی طور پر طے شدہ تاریخوں پر منعقد کرنے پر اتفاق کیا۔مزید قومی خبریں
-
مریدکے،سی سی ڈی پولیس پر ڈاکوئوں کی فائرنگ سے اپنا ہی ساتھی ہلاک ہو گیا
-
ایس آئی ایف سی کے 2برس، ترسیلات زر، سرمایہ کاری اور برآمدات میں نمایاں اضافہ
-
190ملین پانڈ کیس، شہزاد اکبر کا کرپشن میں مرکزی کردار ثابت ہوگیا
-
ذوالفقار علی بھٹو جونیئرکا نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان
-
پولیس نے حمیرا اصغر کے موبائل فونز اور لیپ ٹاپ سے ڈیٹا حاصل کرلیا
-
جلائو گھیرا ئومقدمات میں اعجاز چوہدری کی ضمانت درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
-
وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کی قیادت میں محکمہ تحفظِ نباتات میں اصلاحات اور سخت کارروائیوں کا آغاز
-
جنگی حیات کے تحفظ کے لئے قوانین کا سختی سے نفاذ کیا جائیگا، مصدق ملک
-
ساہیوال ، دوست نے قرض واپسی کے تقاضے پردوست کو زہردے کرہلاک کردیا، مقدمہ درج
-
لاہور میں نیلاگنبدکے علاقے میں زیرزمین پارکنگ پلازہ بنے گا
-
پی ٹی آئی صرف فساد کی چمپئن ، سرکاری فنڈز کو تحریک میں جھونکنے کی تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں‘عظمی بخاری
-
کے پی حکومت کا قافلہ پنجاب اسمبلی سے نکالے گئے نمائندوں سے اظہارِ یکجہتی کیلئے ہے، علی امین گنڈاپور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.