امریکہ نے تحریر الشام تنظیم کو غیر ملکی دہشت گرد تنظیم کی لسٹ سے نکال دیا

منگل 8 جولائی 2025 10:35

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جولائی2025ء)امریکی وزارتِ خارجہ کی ایک یادداشت، جو 23 جون کو جاری کی گئی اور امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کی طرف سے دستخط شدہ ہے، کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے تحریر الشام تنظیم ( پرانی جبھ النصر)کو غیر ملکی دہشت گرد تنظیم کی فہرست سے ہٹا دیا ہے۔ یہ یادداشت آن لائن شائع ہوئی اور اسے منگل کو سرکاری طور پر وفاقی رجسٹر میں شائع کیا گیا۔

یہ امریکی اقدام شام پر عائد امریکی پابندوں کو تدریجی طور پر ہٹانے کے سلسلے میں اٹھایا گیا ایک قدم ہے۔

(جاری ہے)

ہئی تحریر الشام شام میں القاعدہ کا ایک سابق گروپ تھی۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اپنی یادداشت میں لکھا کہ اٹارنی جنرل اور وزیر خزانہ سے مشاورت کے بعد میں نے جبہ النصر، جو ہیء تحریر الشام (اور دیگر ناموں)کے نام سے بھی جانی جاتی ہے، کی غیر ملکی دہشت گرد تنظیم کے طور پر درجہ بندی ختم کر دی ہے۔

صدر ٹرمپ نے ایک ہفتہ قبل ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے جس کے ذریعے شام پر عائد امریکی پابندیوں کا پروگرام ختم کیا گیا تاکہ شام کو عالمی مالیاتی نظام سے الگ تھلگ رکھنے کی پالیسی کو ختم کیا جا سکے اور سول جنگ کے بعد دوبارہ تعمیر کے امریکی وعدے پر عمل درآمد کیا جا سکے۔