پاکستان نے ٹرمپ کو نوبیل امن انعام کے لیے نامزد کیا، وائٹ ہاوس

منگل 8 جولائی 2025 15:56

پاکستان نے ٹرمپ کو نوبیل امن انعام کے لیے نامزد کیا، وائٹ ہاوس
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جولائی2025ء)وائٹ ہاوس کی ترجمان کیرولائن لیویٹ نے کہا ہے کہ پاکستان نے صدر ٹرمپ کو نوبیل امن انعام کے لیے نامزد کیا ہے۔

(جاری ہے)

وائٹ ہاوس میں کی گئی پریس بریفنگ میں کیرولائن لیویٹ نے کہا کہ پاکستان کا یہ اقدام صدر ٹرمپ کی جانب سے اس فیصلہ کن سفارتی کاوش کا اعتراف ہے جو انھوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ایٹمی جنگ روکنے کے لیے کی تھی۔